بھتیجے کی فائرنگ۔۔۔کشمیری نژادبرطانوی ٹک ٹاکرکی حالت اب کیسی ہے؟انتہائی افسوسناک خبرآگئی

کوٹلی(قدرت روزنامہ)معروف ٹک ٹاکر وفا حسین کو گولیاں مار دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ٹک ٹاکر وفا حسین پر ق ا ت ل ا ن ہ حملہ کیا گیا ہے۔وفا حسین بھتیجے کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گئیں۔فائرنگ کا واقعہ ڈڈیال کے علاقے میں پیش آیا۔آزاد کشمیر نژاد برطانوی ٹک ٹاکر کی حالت تشویشناک ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس نے وفا حسین پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس ملزم نے مزید تفتیش کرے گی اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ملزم کی جانب سے وفا حسین پر فائرنگ کی وجہ تاحال نہیں بتائی گئی۔ملزم سے پولیس کی تفتیش کے بعد اہم انکشافات سامنے آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ طبیہ المعروف وفا حسین کا تعلق کوٹلی آزاد کشمیر سے ہے اور وہ برطانیہ میں میقم ہیں۔یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وفا نے بھتیجے پر پرس سے 20 ہزار روپے چرانے کا الزام عائد کیا تھا۔۔ خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی میں بھی ٹک ٹاکر مسکان کے قتل کا واقعہ پیش آیا تھا۔

نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے معروف ٹک ٹاکر مسکان شیخ کو قتل کر دیا تھا۔یہ واقعہ کراچی کے علاقے گارڈن انکل سریا اسپتال کے قریب پیش آیا تھا جہاں پر نامعلوم افراد نے کارپر فائرنگ کر کے 4 افراد کو نشانہ بنایا تھا جو تمام ٹک ٹاکرز تھے۔فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دورانِ علاج مزید دو زخمی دم توڑ گئے۔جن کی شناخت ریحان شاہ اور عامر خان کے ناموں سے کی گئی، جو مسکان شیخ کے ساتھ ٹک ٹاک پر ویڈیو بناتے تھے۔بعدازاں ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز نے فائرنگ کے واقعے متعلق مفصل بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ کار پر فائرنگ کا واقعہ صبح پونے پانچ بچے پیش آیا۔واردات میں ایک موٹرسائیکل اور رکشے کا استعمال کیا گیا،سرفراز نواز کے مطابق ملزمان نے کار کا پیچھا کرنے کے بعد اس پر فائرنگ کی۔

Recent Posts

ای سی سی نے ایس سی او کانفرنس کے اضافی فنڈ جاری کرنے سے روک دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزارت اطلاعات، سی ڈی…

4 mins ago

حکومت نے ایکسٹینشن کو فارمولائز کردیا، افراد کے بجائے ادارہ مضبوط ہوگا:خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایکسٹینشن کا سلسلہ ایوب…

8 mins ago

سروسز چیف کی مدت بڑھانے کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان اور تحریک انصاف نے ایک مرتبہ پھر بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پارلیمان سے ججز کی تعداد اور سروسز چیف کی مدت بڑھانے…

14 mins ago

جوڈیشل کمیشن میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی مساوی نمائندگی کا وعدہ پورا نہیں کیاگیا، بلاول بھٹو کے حکومت سے گلے شکوے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے حکومت سے گلے شکوے کرتے ہوئے کہاہے کہ…

20 mins ago

بھارتی اداکارہ نے مدینہ منورہ میں نکاح کرلیا،شادی کی تصاویر سامنے آگئیں

مدینہ منورہ (قدرت روزنامہ )بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا سلطان کے نکاح کی…

25 mins ago

سروسز چیفس کی مدت،پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سروسز چیفس کی مدت اور پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ…

32 mins ago