ذاتی معاملہ ہے، کوئی گفتگو نہیں کرنا چاہتا، خرم لغاری کا خاتون کے الزامات پر ردِعمل

لاہور(قدرت روزنامہ)جہانگیرترین گروپ کے رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا،لاہور ہائیکورٹ کے ملتان بینچ نے جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ کے رکن پنجاب اسمبلی خرم سہیل لغاری کی خاتون آمنہ یعقوب کو ہراساں کرنے کے مقدمے میں 31 اگست تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے۔ایم پی اے گرفتاری سے بچنے کے لیے گذشتہ صبح ہی ہائیکورٹ ملتان بینچ پہنچ گئے۔اس موقع پر خرم لغاری نے کہا ہے کہ یہ میرا ذاتی معاملہ ہے، کوئی گفتگو نہیں کرنا چاہتا۔ عدالت سے انصاف کی امید ہے۔ایم پی اے کے وکیل سجاد حیدر میتلا نے کہا کہ یہ سیاسی انتقامی کارروائی ہے۔الزام سے سرخرو ہوں گے، لاہور جا کر کیس کی مزید پیروی کریں گے۔واضح رہے کہ خرم لغاری کے خلاف تھانہ ڈیفنس اے میں مقدمہ خاتون آمنہ یعقوب نے درج کرایا تھا۔

تھانہ ڈیفنس میں خرم لغاری کے خلاف مقدمہ خاتون کی مدعیت میں درج کیا گیا۔مقدمہ نمبر 777/21 خاتون آمنہ یعقوب کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں گھر میں گھسنے، ہوائی فائرنگ اور قتل کی دھمکیوں کی دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمے کی مدعیہ آمنہ یعقوب نے ایف آئی آر میں موقف اپنایا کہ ایم پی اے خرم لغاری خود کو کنوارہ ظاہر کر کے ناجائز تعلقات پر مجبور کرتا رہا۔ایک سال سے چھپ چھپ کر ملنے پر مجبور کرتا رہا۔ خرم لغاری نے زبردستی نکاح نامے پر دستخط کرا رکھے ہیں۔ جب ہراساں کرنے کی شکایت خرم لغاری کے باپ کو کی تو شکایت کرنے پر خرم لغاری نے گھر میں فائرنگ کردی، خرم لغاری نے گھر میں گھس کا فائرنگ کی اور قتل کی دھمکیاں دیں۔ چنوں خان لغاری نے بیٹے کیخلاف مقدمہ رج کروانے کا کہا، خرم لغاری کا تعلق تحصیل جتوئی مظفر گڑھ سے ہے۔

Recent Posts

کراچی کے کباب اور ربڑی نے امریکی سفیر کا دل موہ لیا

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کراچی کے کھانوں کے شوقین نکلے۔…

1 min ago

مریم نے مجھ سے پی آئی اے خریدنے کیلئے مشورہ کیا ، نواز شریف

نیویارک (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے…

3 mins ago

ٹیکس اہداف پر نظرثانی،ایف بی آر کی آئی ایم ایف سے ملاقات کی تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس اہداف پر نظرثانی…

18 mins ago

علی ظفر نے سعودی عرب میں سب سے بڑا کنسرٹ کرکے تاریخ رقم کردی

ریاض(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار اور گلوکار علی ظفر نے سعودی عرب میں سب…

27 mins ago

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جیلوں میں اصلاحات کا آغاز کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ملک بھر…

29 mins ago

ریونیو شارٹ فال، آئی ایم ایف کا حکومت سے ’’ڈومور‘‘ کا مطالبہ

ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…

3 hours ago