اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ عمران خان آج کہتے ہیں شہباز شریف مانگنے گئے ہیں، کیا وہ اپنے دور میں مانگنے نہیں جاتے تھے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ جو لوگ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی افواہیں پھیلا رہے تھے ان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، اس سوچ سے باہر نکل کر ملک و قوم کا سوچنا ہو گا۔
علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اپنی ضد اور انا سے نکل کر ملک و قوم کا سوچنا چاہیے، حوصلہ رکھیں انتخابات آ جائیں گے پتہ چل جائے گا عوام کس کے ساتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں جنیوا کانفرنس میں پاکستان کو بہت بڑی کامیابی ملی، عالمی برادری نے مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی، یہ عالمی دنیا کا موجودہ قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے۔ ان کا یہ بھی کا کہنا ہے کہ عالمی برادری بالخصوص اسلامی عرب ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ہمیں تمام تر اختلافات بھلا کر ملک کو مضبوط کرنا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…