اداکارہ سونیا حسین کی پہلی تنخواہ کتنی تھی؟


کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سونیا حسین اس وقت پاکستان کی صف اول کی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں اور وہ زیادہ تر ایسے کرداروں کا انتخاب کرتی ہیں جن میں کوئی بنیادی پیغام موجود ہو۔سونیا حال ہی میں نئی فلم ٹچ بٹن میں بھی نظر آئیں جس میں انہوں نے فرحان سعید، ایمان علی اور فیروز خان کے ساتھ کام کیا اور خوب داد سمیٹی۔
حال ہی میں ایک مارننگ شو کے دوران سونیا حسین نے اپنے کیرئیر کی شروعات کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں بطور ماڈل پہلے کمرشل کیلئے کتنی تنخواہ ملی تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ جب انہیں پہلا کمرشل ملا اس وقت ان کے بال بہت لمبے تھے ان سے کہا گیا کہ انہیں ایک شاٹ میں لمبے جبکہ دوسرے شاٹ میں بال کٹوا کر چھوٹے کرنے ہوں گے۔
سونیا نے اس کیلئے فوری حامی بھرلی اور بال کٹوا لیے کیونکہ انہیں اس کمرشل کیلئے 1 لاکھ روپے ادا کئے گئے تھے جو اس وقت کی ایک بہت بڑی رقم تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کے گھر والے خاص طور پر ان کے والد چھوٹے بالوں میں انہیں دیکھ کر حیران ہوگئے کیونکہ ان کے والد سونیا کے لمبے بال بہت پسند تھے مگر وہ خوش تھیں کیونکہ ان کیلئے لمبے بال سنبھالنا مشکل ہوتا تھا اور انہیں پہلے کمرشل پر 1 لاکھ روپے کی بڑی رقم ملنے کی بھی بےحد خوشی تھی۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا شاہراہ قراقرم پر موٹروے پولیس تعینات کرنے کا مطالبہ ، وزیراعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے شاہراہ قراقرم پر موٹروے پولیس تعینات کرنے کا مطالبہ…

1 min ago

ہولڈنگ کمپنی کیلیے پی آئی اے کے 100 فیصد شیئر ہولڈنگ اسکیم کی منظوری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اینٹی ٹرسٹ واچ ڈاگ نے ہفتے کے روز پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی…

11 mins ago

چند دنوں میں پاک چین اعلیٰ سطح کے رابطے متوقع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چند دنوں میں پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کے رابطے متوقع…

16 mins ago

گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات، سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر آج طلب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد…

25 mins ago

احمد شہزاد کا پلیئرز پر سلیکشن کیلئے سوشل میڈیا مہم چلانے کا الزام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپنر احمد شہزاد نے بعض کھلاڑیوں پر…

30 mins ago

بھارتی گلوکارہ سنیدھی چوہان پر لائیو کنسرٹ میں حملہ

اترکھنڈ(قدرت روزنامہ)بھارت کی معروف گلوکارہ سنیدھی چوہان پر لائیو کنسرٹ کے دوران بوتل سے حملہ…

38 mins ago