بلاول ایک نہیں 3 بارامریکا جائیں عمران خان 5 سال پورے کریں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ایک نہیں 3 بارامریکا جائیں،عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ختم ہوچکی، آزاد کشمیر الیکشن کے بعد اپوزیشن اورحکومت کے تعلقات ٹھیک ہو جائیں گے،بلاول بھٹو زرداری ایک نہیں 3 بار امریکا جائیں لیکن عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان کے ساتھ آزاد کشمیر کی انتخابی مہم پر جاؤں گا۔وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان میں امن کے خواہش مند ہیں، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ خود افغانستان میں امن کے لئے اقدامات کررہے ہیں، افغان عوام جو فیصلہ کریں گے وہ ہمیں قبول ہوگا،ہم اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کا کیس اقوام متحدہ سمیت دنیا بھر میں اٹھایا ہے، بھارت سے 5 اگست کا قانون واپس لینے تک کوئی بات نہیں ہوگی۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کشمیر میں انتخابی مہم کا دوسرا مرحلہ مکمل کر کے خصوصی طیارے پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے کراچی کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اپنے دورہ امریکہ میں وہ منعقد ہونے والی ایک کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ بلاول بھٹو طے شدہ شیڈول کے مطابق امریکہ میں ایک ہفتے قیام کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری کی بیرون ملک مصروفیات کے دوران آصفہ بھٹو زرداری کو کشمیر کے انتخابی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آصفہ بھٹو کشمیر میں ہونے والے انتخابات میں پارٹی کی جانب سے جاری انتخابی مہم چلائیں گی اور اپنے دورہ کشمیر میں پارٹی کارکنان سے بھی خطاب کریں گی۔

Recent Posts

دوران عدت نکاح کیس: ایک ماہ میں فیصلے کے حکم کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )دوران عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی…

6 mins ago

حنا خان کی کیموتھراپی سے قبل بال کٹوانے کی ویڈیو وائرل، والدہ رو پڑیں

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ٹیلی وژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا خان نے اپنے کیموتھراپی سیشن سے…

12 mins ago

کیا ہم اپنی بے عزتی کیلئے یہاں بیٹھے ہیں،چیف جسٹس پاکستان بنچ پر اعتراض اٹھانے والوں پر برہم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی…

30 mins ago

رمضان شوگر مل ریفرنس: حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور

لاہور (قدرت روزنامہ ) احتساب عدالت نے رمضان شوگر مل ریفرنس میں سابق وزیر اعلیٰ…

42 mins ago

تھر کے کوئلے نے پاکستان کی قسمت بدلنا شروع کردی ہے، سید مراد علی شاہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تھر کے…

44 mins ago

شادی کے وقت یا علیحدگی سے قبل بیوی کو دیے گئے تحائف واپس نہیں لیے جاسکتے: عدالتی فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ شادی کے وقت یاعلحیدگی سے قبل بیوی…

53 mins ago