لاہور(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پرویز الہیٰ کے پاس 186 ارکان نہیں وہ کسی صورت اعتماد کا ووٹ نہیں لے سکتے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہمارے پاس 179 اراکین ہیں اور رن آف الیکشن میں ہم کامیاب ہو سکتے ہیں۔ پرویز الہیٰ کے پاس 186 اراکان نہیں وہ کسی صورت میں اعتماد کا ووٹ نہیں لے سکتے۔
وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ معزز عدالت نے پرویز الہی کو ریلیف دیا جو پنجاب کے عوام کو بہت مہنگا پڑا۔عدالت سے استدعا ہے کہ اس کیس کا جلد فیصلہ دے تاکہ اقلیتی حکومت عوام پر مسلط نہ رہے۔ وزیراعلیٰ کو بیس، بائیس دن ملے تھے انہوں نے روزانہ اربوں روپے کی کرپشن کی۔ ان کی ساری توجہ ماسٹرپلان کی منظوری پر رہی۔عمران خان ملکی سیاست میں ایک ناسور ہے جس نے لوگوں کو بدتمیزی سکھائی۔ ضرورت اس بات کی ہے اس فتنہ کا خاتمہ کیا جائے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے اراکین ہمارے ساتھ آنا چاہتے ہیں لیکن سپریم کورٹ کا فیصلہ ان کے آڑے ہے۔ اب وہ اعتماد کا ووٹ نہ دے کر اپنے غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔ میں پنجاب حکومت واپس لے کر ہی اسلام آباد جاؤں گا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں ردوبدل اور اضافے کا فیصلہ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی…
واشنگٹن (قدرت روزنامہ)جب دفتر جاتے ہوئے راستے میں آپ کو یاد آئے کہ لنچ باکس…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ…
لاہور (قدرت روزنامہ)شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار اداکارہ نرگس ہسپتال پہنچ گئیں۔اداکارہ نرگس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز بھی پنجاب کے میدانی…