نازیبا الزامات؛ عدالت کا مہوش حیات کیخلاف مواد سوشل میڈیا سے ہٹانے کا حکم


کراچی(قدرت روزنامہ) سوشل میڈیا پر میجر ریٹائرڈ عدیل راجہ کی جانب سے نازیبا الزامات لگانے سے متعلق اداکارہ مہوش حیات نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔رپورٹ کے مطابق اداکارہ کبریٰ خان کے بعد معروف اداکارہ مہوش حیات نے بھی میجر ریٹائرڈعدیل راجہ کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا اور من گھڑت الزامات سے متعلق سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
مہوش حیات کی جانب سے معروف قانون دان خواجہ نوید ایڈوکیٹ نے عدالت میں درخواست دائر کی جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ مہوش حیات کے خلاف سوشل میڈیا پر من گھڑت الزامات لگائے گئے۔ جھوٹے، گھٹیا الزامات لگانے والے ذہنی بیمار ہیں اداکارہ نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ الزامات لگانے والوں کو سزا دی جائے۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم سے رجوع کیا تھا مگر کارروائی نہیں ہوئی، مہوش حیات نے مطالبہ کیا کہ سوشل میڈیا پر ان کے خلاف موجود مواد فوری ہٹایا جائے۔جس پر سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت، پی ٹی اے اور ایف آئی اے کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر درخواستگزار کیخلاف مواد فوری ہٹانے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے فریقین کو 26 جنوری کو پیش ہوکر جواب جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔
قبل ازیں عدالت میں مہوش حیات کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ یوٹیوبر عادل راجا جو خود کو سابق فوجی افسر کہتا ہے نے میری موکلہ کے نام کا مخفف “ایم ایچ” استعمال کیا۔ یوٹیوبر نے 4 اداکاراؤں کیخلاف پروپیگنڈا کیا تھا اور اداکارہ کی جانب سے مقدمے پر ان کے کیخلاف الزامات واپس لے لیے تھے۔
سماعت کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں اداکارہ مہوش حیات کا کہنا تھا کہ مجھ پر بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگائے گئے۔ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ جس طرح سے میری کردار کشی کی گئی اس کے لیے مجھے عدالت کے دروازے پر آنا پڑے گایاد رہے کہ اس سے قبل اداکارہ کبریٰ خان نے بھی انہیں الزامات کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے عدیل راجہ اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایف آئی اے کو اداکارہ کے خلاف سوشل میڈیا پر موجود مواد ہٹانے اور رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔

Recent Posts

سانحہ 9 مئی ناقابل معافی جرم ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے سانحہ 9 مئی کو ناقابل معافی جرم قرار…

2 mins ago

علی امین گنڈاپور پر کارکنان کا دباؤ تھا کہ راولپنڈی جائیں، بیرسٹر سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین اور کارکنان کی جانب سے راولپنڈی احتجاج میں…

13 mins ago

امریکی صدر کے ساتھ ملاقات انتہائی خوشگوار رہی، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب…

33 mins ago

چین کے انوکھے کھلونوں میں خاص کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین میں گزشتہ کچھ عرصے سے ہر شاپنگ مال پر ایک خاص…

44 mins ago

علی امین گنڈاپور نے 5 گھنٹے پنجاب اور وفاقی انتظامیہ کا ڈٹ کا مقابلہ کیا، بیرسٹر محمد سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ادھرمشیراطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے…

50 mins ago

معاہدے پر عدم عملدرآمد: جماعت اسلامی نے ملک گیر دھرنوں کی کال دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت کی جانب سے راولپنڈی معاہدہ پر عمل درآمد نہ کرنے کیخلاف…

59 mins ago