لاہور (قدرت روزنامہ)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی پنجاب میں شب خون مارنے کی سازش ناکام ہوگی۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور رکن قومی اسمبلی حسین الٰہی سے ملاقات کے دوران عمران خان نے موجودہ ملکی خصوصاً صوبائی سیاست اور اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے مشاورت کی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ فرحان خان کو انڈین ایجنٹ سمجھ کر الٹا کر سارا جسم زخمی کیا گیا۔ ایک محب وطن پاکستانی کا قصور کیا ہے۔ پوری قوم کے لیے سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے پرویز الٰہی کے اہل خانہ کو نو فلائی لسٹ میں شامل کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہو چکی ہے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت نے آئین و قانون کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔ پنجاب میں وفاقی حکومت کی شب خون مارنے کی سازش ناکام ہو گی۔ پی ٹی آئی اور ق لیگ کے اراکین اسمبلی متحد ہیں اور وفاقی وزرا کو منہ کی کھانا پڑے گی۔ سیاست میں کبھی انتقامی کارروائی کی اور نہ یقین رکھتے ہیں۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ چاہے فرحان خان پر تشدد کی بات ہو یا بندے اٹھانے کی، شہبازشریف اور رانا ثنا کی ہر سازش ناکام ہو گی۔ ان شا اللہ ناکامیاں شہباز شریف اور رانا ثنا کا مقدر بن چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اقتدار کے لالچ میں بدترین انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے۔
لاہور(قدرت روزنامہ) خود ساختہ پاکستانی نژاد گلوکار چاہت فتح علی خان نے حال ہی میں…
لاہور(قدرت روزنامہ)اوپن مارکیٹ میں گھی مہنگا ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ دو ہفتوں میں تیسری…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ادارہ امور حرمین نے عمرہ ادائیگی کے لیے حرمین شریفین آنے والے زائرین…
فلپائن(قدرت روزنامہ)ایک طویل القامت مرغ کی شکل کا دنیا کا انوکھا ہوٹل تعمیر کیا گیا…
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب 12 نومبر کو درخواست پر سماعت…