اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ لوگ باتیں کرتے ہیں کہ مراد علی شاہ نے ڈیل کر لی ہے اور میرا کیس کراچی منتقل ہو گیا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ میں آج بھی اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہوا ہوں، کئی سالوں سے ہم کراچی سے اسلام آباد کی عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس کیس میں پیش ہو رہے ہیں جو عوام کے مفاد کا منصوبہ تھا، نوری آباد پاور پلانٹ پروجیکٹ کے الیکٹرک کا سب سے سستا منصوبہ ہے، اس ریفرنس میں ہماری درخواست پر نیب جواب دینے سے انکاری ہے۔مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ عدلیہ سے درخواست ہے کہ جھوٹے کیسز ختم کیے جائیں، یہ کیس بنتا ہی نہیں ہے، ورنہ 6 سال سے لٹک نہ رہا ہو، تم اپنے گھر میں بیٹھے ہو اور وزیرِ اعلیٰ سندھ اسلام آباد کے چکر لگا رہا ہے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ نیب سے بھی حساب کتاب ہو گا، ڈیل کرنے والے ہم نہیں، کوئی اور ہے، کسی ایک شخص کی مرضی سے الیکشن نہیں ہوں گے، اسمبلی کی مدت اگست 2023ء تک ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کسی بھی کھاتے میں نہیں ہے، کرسی کا اتنا ہی شوق ہے تو پنجاب کا وزیرِ اعلیٰ بن جائے، اپنی انا کی خاطر ملک کو مشکلات کی طرف دھکیل رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ کی کوششوں سے 10 ارب ڈالرز جنیوا میں اکٹھے کیے گئے، یہ رقم سندھ کی عوام کی بہتری کے لیے خرچ ہو گی۔مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ لوکل باڈی الیکشن جنرل الیکشن سے زیادہ مشکل ہوتے ہیں، سیکیورٹی کے حوالے سے مسائل کا سامنا ہوگا، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر سیکیورٹی کا جائزہ لیں گے۔
26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…
کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم یونس کی سزا…
لاہور (قدرت روزنامہ) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی…
کراچی(قدرت روزنامہ)شدید دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثرہونے سے 11…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…