وزیراعظم یو اے ای پہنچ گئے‘ 2 ارب ڈالرز کی ادائیگی مؤخر کرنے کی درخواست کا امکان

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے 2 روزہ دورے پر ابو ظہبی پہنچ گئے، جہاں شہباز شریف کی جانب سے 2 ارب ڈالر قرض موخر کرنے کی درخواست کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ابوظہبی کے ہوائی اڈے پر متحدہ عرب امارات کے وزیر اقتصادی امورعبداللہ طوق المری اور پاکستانی سفارت خانے کے افسران نے وزیراعظم کا استقبال کیا، اپنے دورے میں وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید آل نہیان سے ملاقات کریں گے، جس میں دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینےاور یو اے ای میں پاکستانی افرادی قوت کے لیے مواقع پیدا کرنے سے متعلق امور زیر بحث آئیں گے، دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
اس کے علاوہ وزیر اعظم محمد شہبازشریف متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم سے بھی ملاقات کریں گے جب کہ وزیراعظم تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے اماراتی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ اے آر وائی نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ پاکستان نے آئندہ چند ہفتوں میں 2 ارب ڈالر قرض امارات کو ادا کرنا ہے، وزیراعظم اپنے دورہ متحدہ عرب امارات میں 2 ارب ڈالر قرض موخر کرنے کی درخواست کریں گے، اس کے علاوہ پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالنے کے لیے یو اے ای کی جانب سے امدادی پیکج بھی متوقع ہے جب کہ شہباز شریف کے دورے میں امارات کی جانب سے 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے وعدے کو عملی شکل دینے پر بھی مشاورت ہوگی۔
معلوم ہوا ہے کہ دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کے ساتھ مختلف شعبہ جات میں مزید سرمایہ کاری پر بھی گفتگو ہوگی، اماراتی تاجروں، سرمایہ کاروں کو پاکستان میں کاروبار، مزید سرمایہ کاری پر راغب کیا جائے گا، پاکستانی ہنر مند ،تعلیم یافتہ افرادی قوت کی کھپت اور مواقع کی فراہمی پر زور دیا جائے گا جب کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارتی حجم بڑھانے پر بھی کلیدی پیشرفت کا امکان ہے۔

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

4 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

4 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

5 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

5 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

5 hours ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

6 hours ago