سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی


کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی ہوئی جبکہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر معمولی کم ہوئی۔

سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کے فی تولہ دام میں 1800 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونا ایک لاکھ 80 ہزار روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کا بھا 1543 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 54 ہزار 321 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھا ایک ڈالر اضافے کے بعد 1877 ڈالر فی اونس ہے۔ ادھر کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر معمولی کم ہوئی جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی دیکھنے میں آئی۔انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے اضافے کے ساتھ 227 روپے 93 پیسے پر بند ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے اضافے کے ساتھ 238 روپے پر فروخت ہوا۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رحجان دیکھنے میں آیا، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مارکیٹ میں 100 انڈیکس 43 پوائنٹس کمی کے ساتھ 40 ہزار 758 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

Recent Posts

9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس، عدالت نے شاہ محمود قریشی کو جیل سے طلب کرلیا

لاہور(قدرت روزنامہ)انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے 9 مئی سے متعلق مقدمے میں وائس چیئرمین تحریک…

2 mins ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا…

4 mins ago

190 ملین پاونڈ ریفرنس؛ اعظم خان، پرویز خٹک سمیت 4 گواہان عدالت طلب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں احتساب عدالت نے سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم…

5 mins ago

آپریشن عزمِ استحکام: عمران خان کا حکومتی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آپریشن عزم استحکام پر…

11 mins ago

وفاقی حکومت نے محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے محرم الحرام میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی…

13 mins ago

پیٹرولیم ڈیلرز اور حکومت کے مذاکرات پھر ناکام، ملک بھر کے پمپ بند

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان ٹیکسز کے…

19 mins ago