کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ اس وقت میں اور میرا خاندان ذہنی اذیت سے گزر رہے ہیں۔اداکارہ مہوش حیات نے سندھ ہائی کورٹ میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو باتیں پھیلائی جارہی ہیں اس سے میں اور میرا خاندان ذہنی اذیت سے گزر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں بیمار ذہنیت کے لوگوں کا مشغلہ آرٹسٹوں کی بے عزتی کرنا ہے، میرے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں آرٹسٹوں کی قدر کی جاتی ہے لیکن ہمارے یہاں سوشل میڈیا پر بیمار ذہنیت کے لوگ موجود ہیں جن کا مشغلہ آرٹسٹوں کی بےعزتی کرنا ہے۔
مہوش حیات نے کہا کہ عام لوگ بھی غلط افواہوں پر بنا سوچے سمجھے یقین کر لیتے ہیں، مجھے عدلیہ سے انصاف کی امید ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کی عزت کرنا سب کی ذمہ داری ہے، کسی کے خلاف منفی مہم چلانا جرم ہے۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ مہوش حیات کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ان چیزوں کو آگے پھیلانے والے بھی اس جرم کے مرتکب ہیں، یہ غیر اخلاقی حرکت ہے اس پر سخت ایکشن لینا چاہیے۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے 2 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی…
لورالائی(قدرت روزنامہ)ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کی جانب سے میختر کے مقام پر پہیہ جام ہڑتال جاری…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ گزشتہ شب…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں منظورہ شدہ ترقیاتی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ژوب کے سرکاری اسکول کے طلبہ کی امتحانی فیس آن لائن…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا،صوبے میں رواں سال پولیو کے…