بھارت کی پاکستان کو دھمکی، اعظم سواتی کے ٹوئٹ کی حقیقت سامنے آگئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے نریندر مودی کی دھمکی کا ملبا موجودہ حکومت پر ڈال دیا۔سینیٹر اعظم سواتی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ایک تقریر کا وائرل کلپ شیئر کیا جس میں اُنہیں کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ’ہم نے پاکستان کی ساری ہیکڑی نکال دی اور اسے کٹورا لے کر دنیا بھر میں گھومنے پر مجبور کر دیا‘۔
مذکورہ کلپ کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’رجیم چینج کے سہولت کاروں سنو، انڈیا کا مودی پاکستان کے بارے میں کیا کہہ رہا ہے؟ اگر غیرت نام کی کوئی چیز تم میں نہیں تو شرم تو کرو؟ پاکستان کے لوگو: اس لئے اپنے اس ملک کو بچانے کا واحد راستہ عمران خان کے سنگ حقیقی آزادی ہے‘۔

تاہم اب اس وائرل کلپ کی حقیقت سامنے آگئی۔مذکورہ ویڈیو کلپ حالیہ نہیں بلکہ 3 سال قبل 21 اپریل 2019 یعنی گزشتہ حکومت کے دور کا ہے۔
جب بھارتی وزیر اعظم راجستھان کے باڑمیر میں انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھے، اس وقت پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان تھے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما نے یہ ویڈیو جنیوا میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی ڈونرز کانفرنس میں شریک ممالک اور اداروں کی طرف سے پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے متاثرین کی مدد کے اعلان کے تناظر حالیہ سمجھ کر شیئر کی تھی۔

Recent Posts

پاکستان اور ایران کا سرحدی امور سمیت دہشتگردی کے چیلنجز سے مل کر نمٹنے پر اتفاق

مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا مؤقف واضح اور دو ٹوک ہے، ایرانی وزیر خارجہ عباس…

7 mins ago

ماہرہ خان کو شاہ رُخ کی کونسی بات نے بےحد متاثر کیا؟

ماہرہ اور شاہ رخ خان 2017 میں فلم رئیس میں ایک ساتھ بڑے پردے پر…

20 mins ago

دوسرا ون ڈے، نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک کو آرام دیئے جانے کا امکان

میلبرن(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک…

23 mins ago

عاصم منیر 2027 تک آرمی چیف رہیں گے، خواجہ آصف

پہلے کئی آرمی چیفس کو توسیع دی گئی جسے سویلین حکومتوں کو پارلیمنٹ سے تائید…

32 mins ago

بی این پی مینگل کے رہنماوں اختر لانگو، شفیع محمد کی ضمانت منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) عدالت نے سینیٹ ہال میں گھسنے اور اسلحہ لے جانے…

44 mins ago

قومی اسمبلی؛ حامد رضا انسانی حقوق، عامر ڈوگر مذہبی امور کے چیئرمین منتخب

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی…

50 mins ago