مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار کا پارٹیوں کو ایم کیو ایم میں ضم کرنے کا اعلان


کراچی(قدرت روزنامہ) متحدہ قومی موومنٹ سے علیحدہ ہونے والے دھڑوں نے انضمام کرلیا، مصطفیٰ کمال نے پاک سرزمین پارٹی اور فاروق ستار نے تنظیم بحالی کمیٹی کو ایم کیو ایم پاکستان میں ضم کرنے اور خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں کام کرنے کا اعلان کیا۔ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادرآباد سے متصل پارک میں خالد مقبول صدیقی، مصطفیٰ کمال، فاروق ستار سمیت دیگر قائدین نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ جس میں خالد مقبول صدیقی نے تمام شرکا کی آمد پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔
ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پانچ سال سے شہری سندھ کی عوام کا استحصال کیا جارہا رہا ہے، داستان پچاس سال پرانی ہے، پانچ سال میں ایم کیوایم منتشر رہی، حالات بد سے بد تر ہوئے، ان حالات میں آواز سے آواز ملانے کی ضرورت تھی، کراچی منی پاکستان ہے جہاں ہر زبان بولنے والا بستا ہے‘۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان کی خاطر ہم نے ہجرت کی، ہم سب کی مشترکہ کاوشیں رنگ لائی، مصطفی کمال انیس قائم خانی اور ڈاکٹر فاروق ستار بہت سے امید لیکر آج یہاں قوم کے سامنے آئے ہیں، قومی جدوجہد میں مل کر ہم سے حصہ ڈالیں گے، پاکستان بنایا تھا اور پاکستان بچانے کی ذمہ داری ہم پر ہی ہے۔
’خالد مقبول صدیقی کے ماتحت کام کرنے کیلیے تیار ہیں‘
پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آج کادن پاکستان کی تاریخ میں اہم دن کے طورپر لکھا جائے گا، چودہ اگست کو ایم کیوایم چھوڑ کر گیا،کوئی ذاتی رنجش لڑائی نہیں تھی، تین مارچ دوہزارسولہ کو اپنی قوم کی بقاء کیلئے جومناسب لگا وہ کیا، اس شہر کو اسلئے آزاد نہیں کرایا تھا کہ آصف علی زرداری اس پر قبضہ کرلیں۔
انہوں نے کہا کہ ’کوئی ڈسٹرکٹ سینٹرل تو کوئی ڈسٹرکٹ کورنگی پر قبضہ کرنے کا خواب دیکھنے لگا، آج مصطفی کمال اور اسکے ساتھئ ایک اور ہجرت کرنے آئے ہیں، ہم پاک سرزمین پارٹی سے ایم کیوایم میں ہجرت کرنے آئے ہیں، آصف علی زرداری اپنے وزیروں کو سمجھائیں کہ کراچی کو مخالف کرکے بلاول کو وزیراعظم نہیں بناسکتے‘۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ’آصف علی زرداری صاحب کراچی و حیدرآباد کے دکھوں کا مداوا کرنا پڑے گا، شہری سندھ کو کوئی بنیادی سہولت دستیاب نہیں، پاکستان چلانے والوں سے گزارش ئے کہ کراچی کے دکھوں کا مداوا کریں، ہم میں اختلاف تھا جو کھل کر کیا آج کراچی کیلئے ہم سب متحد ہوئے، کراچی کا پہلے بھی بنایا تھا اب شہر کو دوبارہ بنائیں گے‘۔
چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ ’آئی ایم ایف سے آپ لانگ ٹرم نہیں چل سکتے ہاں کراچی کو مضبوط کرکے آپ مضبوط پاکستان کا خواب دیکھ سکتے‘۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان کی ریاست چلانے والوں اور اسٹیبشلنٹ سے کہتا ہوں کہ کراچی کے نوجوانوں کو ایمنسٹی دی جائے اور انہیں معاف کیا جائے، کراچی میں امن ہے تو اس میں کراچی کے نوجوانوں کا بھی حصہ ہے، جن پر جھوٹے مقدمات ہیں انکو ختم کیا جائیے، ایک بار کراچی کے بچوں کو معافی دی جائے‘۔مصطفیٰ کمال نے واضح کیا کہ ’ہم خالد مقبول صدیقی کی نگرانی میں کام کریں گے، مہاجروں کے ساتھ برا ہوگا تو ہھر پختون پنجابی اور سندھیوں کے ساتھ بھی اچھا نہیں ہوگا، تمام زبان بولنے والے ایک پرچم تلے کام کرنے کو تیار ہیں‘۔
’ہمارا عمل بتائے گا ہم کیوں جمع ہوئے ہیں‘
ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ آج کا دن پاکستان اور سندھ کے شہری علاقوں کے لیے اہمیت کا حامل ہے، پاکستان کے موجودہ سیاسی اور معاشی بحران میں ایم کیوایم امید کی کرن ہے۔ فاروق ستار نے کہا کہ سیاسی جماعتیں دست وگریباں ہیں، ہمارا عمل بتائے گا ہم کیوں جمع ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ ’جنیوا سے 10 ارب ڈالر کی امداد ہماری غیرت پر سوال ہے ، موقع دیا جائے تو اکیلا کراچی 10 ارب ڈالر کما کر دے سکتا ہے۔ آج ایک منظم اور متحرک ایم کیوایم کا آغاز کررہے ہیں، ایم کیو ایم کی تقسیم زہرِ قاتل تھی، اختلافات کو ایک طرف رکھ کر ایم کیو ایم ایک ہونے جا رہی ہے۔
فاروق ستار نے کہا کہ بائیس اگست کو ایک لکیر کھینچی گئی تو ہم نے بھی لکیر کھینچ دی گئی، بائیس اگست کو جب الگ ہوگیے تو پھر ہم کو بائیس کے مقدمات میں کیوں پھنسایا جارہا ہے، پورے ملک میں سیاسی کشیدگی اور اقتیدار کاجھگڑا چل رہا ہے، ہم ایک ہوکر ملک میں قومی کردار ادار کرنے کا موقع دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ’آئندہ دس سال قیادت خالد مقبول صدیقی کریں گے اور اس دوران ہم نوجوانوں کو قیادت کیلیے کریں گے‘۔

Recent Posts

پنجگور ، دو گروپوں میں تصادم ،دو بھائی جاں بحق تین افراز زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…

4 mins ago

سیندک، شہری بجلی کے کمبوں سے محروم ،زمین پر لٹکی تار کسی بڑے حادثہ کو رونما کرسکتی ہیں

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…

10 mins ago

عاطف خان کے الزامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آڈیو پیغام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…

25 mins ago

پارلیمان کو ربڑ اسٹمپ بنانا قابل افسوس، یہ جو کھڈے کھود رہے ہیں کل ان میں خود ہی گریں گے، ایمل ولی خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…

33 mins ago

سروسز چیفس کی مدت ملازمت بڑھا کر فرد واحد کو نہیں، ادارے کو مضبوط کیا، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…

39 mins ago

سروسز چیفس کی مدت 5 سال،سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 ہو گئی، قائم مقام صدر نے بل پر دستخط کر دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بل قائم…

46 mins ago