کراچی میں جاں بحق مزدوروں میں 2ماہ قبل شادی کرنے والاجوان بھی شامل۔۔۔لاش دیکھ کرنئی نویلی دلہن پرسکتہ طاری ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)کورنگی میں فیکٹری میں آتشزدگی کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے جاں بحق ہونے والے تین بھائیوں میں ایک نوجوان کی شادی دوماہ پہلے ہی ہوئی تھی نئی نویلی دلہن پرشوہرکی میت گھرپہنچنے پرسکتہ طاری ہوگیا۔دوسری جانب طویل عرصے سے بیروزگار ایک نوجوان کی نوکری پندرہ دن قبل ہوئی تھی اوراس خوفناک آگ نےا سکی زندگی کاچراغ بجھادیا۔کورنگی میں لگنے والی فیکٹری میں عثمان آباد اللہ مہر چوک گارڈن کے جاں بحق ہونے والے تین سگے بھائیوں میں سےسب سے چھوٹے بھائی فرحان کافیکٹری
میں جمعےکوپہلادن تھا۔وہ رات بھر ملازمت پر جانے کی خوشی میں سو نہ سکا۔اس کے پڑوسی نے بتایا کہ وہ جمعرات کی رات دس بجے تک ہمارے ساتھ تھا،اس نے تین چار دوستوں کو ملازمت کی خوشی میں چائے پلائی۔ہمیں کیا معلوم تھا کہ اب اس سے ملاقات نہیں ہو گی۔اس افسوسناک حادثے میں دو بھائی عرفان اور فرحان بھی شہید ہو گئے۔ان کے بڑے بھائی افضل بھی اُسی فیکٹری میں کام کرتے ہیں وہ فیکٹری پہنچ کر بھائیوں کے لیے ناشتہ لینے گئے تھے،واپس آئے تو ان کا گھر اجڑ چکا تھا۔حادثے میں اس فیملی کے دو اور عزیز بھی جاں بحق ہوئے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹان میں کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس نے کئی گھر اجاڑ دئیے ۔آتشزدگی کے باعث 17مزدور موقع پر ہی جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری عملہ کے مطابق اندر پچیس کے قریب لوگ موجود تھے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد بیس سے زائد ہونے کا امکان ہے۔ ڈپٹی کمشنر کورنگی نے کہا ہے کہ فیکٹری میں آگ لگنے کے واقعے میں 17 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔ ڈی سی کورنگی نے کہا کہ مزید کسی کے فیکٹری میں پھنسے ہونے کی اطلاع نہیں ہیں۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق فیکٹری میں مختلف اشیا بنانے میں استعمال ہونے والا کیمیکل موجود تھا، آگ کیمیکل کے ڈرم میں لگی، جو پھیلتی گئی۔ آگ کی شدت سے عمارت کے کچھ حصے گرنے لگے ہیں، فائر بریگیڈ کے مطابق امدادی کارروائی کے دوران 2 ریسکیو اہلکار زخمی ہوئے، ایک اہلکار فیکٹری کی دوسری منزل سے گر کر زخمی ہوا۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں بم دھماکا، سابق سینیٹر سمیت 3 افراد جاں بحق

گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا خیبرپختونخوا (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا میں بم دھماکے…

4 mins ago

کوئٹہ ،لاپتہ ظہیر بلوچ کی عدم بازیابی کیخلاف سریاب روڈ پر لواحقین کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)لاپتہ ظہیر بلوچ کی عدم بازیابی کیخلاف سریاب روڈ پر لواحقین کا دھرنا…

6 mins ago

موجودہ حکومت برقرار رہی تو پاکستان معاشی طور پر ڈوب جائیگا، عمران خان

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ملک میں الیکشن میں…

14 mins ago

تخریب کاری کے خاتمے میں سیف سٹی پروجیکٹ مددگار ثابت ہوگا، وزیر دا خلہ بلو چستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے آج یہاں بدھ کوکوکمانڈ اینڈ کنٹرول…

22 mins ago

ملاوٹی دودھ کی فروخت و سپلائی کے تدارک کیلئے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی خصوصی مہم جاری

کوئٹہ شہر سمیت مختلف اضلاع (سبی ، نصیرآباد ، قلات ، پنجگور) میں دودھ میں…

42 mins ago

لاپتا افراد کی عدم بازیابی پر سیکریٹری دفاع سمیت افسران پر جرمانوں کیخلاف اپیلیں خارج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) لاپتہ افراد کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہریوں کی عدم…

1 hour ago