خیبر پختونخوا میں سردی کا 31سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا میں بارش اور برفباری سے دھند اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے، میدانی اور پہاڑی اضلاع شدید سردی اور دھند کی لپیٹ میں آگئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سوات اور پاڑہ چنار میں درجہ حرارت منفی 5سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے جبکہ 15جنوری تک شدید سردی رہے گی،خیبر پختونخوا میں

31 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے، سردی کی شدت میں 18جنوری تک کم ہونے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز پشاور،نوشہرہ، صوابی،چارسدہ،کوہاٹ،دیر،چترال، سوات، ملاکنڈ،کوہستان، ہری پور، مانسہرہ، بالاکوٹ، ایبٹ آباد، کرم، باجوڑ، خیبر، پاڑہ چناراور وزیرستان میں وقفہ وقفہ کے ساتھ موسلا دھار اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا اور پہاڑوں پر برفباری ریکارڈ کی گئی۔خیبرپختونخو کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ہلکی بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، لوئر اور اپر دیر، ملاکنڈ، بونیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور اور صوابی کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے اور رات کے اوقات میں پشاور، چارسدہ، نوشہرہ اورصوابی موٹروے پرشدید دھند کا امکان ہے۔مالم جبہ 26، پتن 23، مہمند،غلنئی 16، سیدو شریف 15، دیر 9، بالاکوٹ 8، کاکول اور بونیر 7، دروش 6، چراٹ 5، تیمرگرہ،میرکھانی 4، خار باجوڑ 3، چشتی 2، لنڈی کوتل 1، پشاور اور تخت بھائی میں 1ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مالم جبہ اور پاراچنارمیں درجہ حرارت منفی 6 اور کالام میں منفی5ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

Recent Posts

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا…

44 mins ago

نواز شریف کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف…

52 mins ago

شیرافضل مروت کی بھائی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کی تردید

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنے بھائی کو معاون خصوصی…

1 hour ago

سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی ہوگئیں، ان…

1 hour ago

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور طوفان کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی، جھکڑ، طوفان اور…

1 hour ago

سپریم کورٹ نے جوڈیشل کمیشن اجلاس کی کارروائی کا اعلامیہ جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کی کارروائی کا اعلامیہ جاری…

2 hours ago