الیکشن کمیشن کے فیصلوں پر عمل کے پابند ہیں، شرجیل میمن


کراچی (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلوں پر عمل کے پابند ہیں۔یو نیوز سے بات کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلدیاتی الیکشن کے لیے ہمیشہ تیار تھی۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے تحریری مؤقف کے بعد ردعمل دیں گے، الیکشن کمیشن کا مؤقف دیکھنا ضروری ہے، اس سے پہلےکچھ کہنا قبل از وقت ہے۔
شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ آرڈیننس اس طرح نہیں آتے اس کے لیے مطلوبہ معاملات درکار ہوتے ہیں، ایم کیوایم کو حلقہ بندیوں پر اعتراضات تھے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے ایم کیو ایم کے اعتراضات دور کردیے ہیں،ان کے خدشات پر سندھ حکومت نے اپنا کردار ادا کیا، ہم نے حلقہ بندیوں سے متعلق الیکشن کمیشن کو بتایا۔
ایم کیوایم کے تحفظات سے متعلق شرجیل میمن نے کہا کہ ہم نے کسی سے کوئی غلط بیانی نہیں کی، الیکشن کمیشن کو پہلے ایک خط لکھا پھر دوسرا خط بھیجا، جو کر سکتے تھے کر لیا۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کی درخواست پر غور کے لیے اجلاس ہوا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کل ہی ہوں گے۔ترجمان صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق 15 جنوری کو ہوں گے۔

Recent Posts

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

5 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

15 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

40 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

7 hours ago