پب جی کا شوقین بچہ ماں کے لاکھوں روپے اجاڑ کرانوکھا کام دکھا گیا

(قدرت روزنامہ)بھارت کے شہر ممبئی کے رہائشی 16 سالہ بچے کو ویڈیو گیم پب جی( PUBG )کی عادت پڑ گئی اور اس نے اپنی ماں کے اکاؤنٹ سے 10 لاکھ روپے خرچ کر ڈالے اور جب والدین کو اس رقم کے بارے میں پتہ چلتا تو انہوں نے جاننے کے لئے بچے کو ڈانٹا جس پر ناراض ہو کر بچہ گھر چھوڑ کر بھاگ گیا اور اپنے پیچھے ایک خط چھوڑگیا ۔جب والدین کو خط ملا تو اسے پڑھ کر ان کے ہوش اڑ گئے۔بھارتی نجی ٹی وی کی ویب رپورٹ کے مطابق ممبئی کے جوگیشوری علاقے سے ایک چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے جہاں ایک 16 سالہ بچے کو پب جی (PUBG) کی لت لگ جاتی ہے اور وہ ماں کے اکاؤنٹ سے 10 لاکھ روپے خرچ کردیتا ہے، اس بات کا پتا چلنے پر والدین نےبچے کو ڈانٹا تو وہ ناراض ہو کر گھر سے بھاگ گیا اور جاتے ہوئے ایک خط چھوڑ گیا جس میں لکھا تھا کہ وہ گھر چھوڑ کر جارہا ہے اور پھر کبھی نہیں آئے گا۔ خط پڑھنے کے بعد بچے کے اہل خانہ قریبی تھانے پہنچے۔ پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔پولیس افسر دتہ نلاوڑے نے بتایا کہ 16 سالہ بچے کے والد نے بتایا کہ ان کا بیٹا پچھلے کچھ مہینوں سے پب جی کا عادی ہوچکا تھا اور وہ دن بھر موبائل فون پر گیم کھیلتا تھا ۔ اس نےPUBG گیم کی ID اور UCخریدنے کیلئے اپنی ماں کے بینک اکاؤنٹ سے 10 لاکھ روپے خرچ کئے جب اس کو ڈانٹا گیا تو وہ گھر چھوڑ کر بھاگ گیا۔اطلاع ملنے پر مقامی پولیس اور کرائم برانچ کی ٹیم نے بچے کی تلاش شروع کی۔ پولیس نے آس پاس کے سی سی ٹی وی کی تلاشی لی لیکن کوئی شواہد نہیں ملے ۔پھر واقعے کے اگلے دن سہ پہر 3 بجے کے قریب بچہ اندھیری (مشرقی) علاقے میں واقع مہاکالی میں گھومتے دیکھا گیا جس کے بعد کرائم برانچ نے بچے کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ کرائم برانچ کے افسر نے بچے کی کونسلنگ کی اور اسے اس کے والدین کے پاس بھیج دیا۔ یہ بھی پڑھیں: شوہر نے کیوں دوستوں سے بیوی کا ریپ کروایا، وجہ جان کر آپ ماتھا پکڑ لیں گے

Recent Posts

اداکارہ عظمیٰ حسن لندن میں لٹ گئیں

لندن (قدرت روزنامہ) معروف اداکارہ عظمیٰ حسن کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں لوٹ لیا…

19 mins ago

مریم نواز کا اسلام آباد میں کانسٹیبل کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پی ٹی آئی احتجاج میں شدید…

28 mins ago

جہلم: تقریب میں مضرصحت کھانا کھانے سے 2 سگے بھائی جاں بحق ،مزید 6 افراد کی حالت تشویشناک

جہلم (قدرت روزنامہ )جہلم میں فیملی تقریب کے دوران کھانا کھانے سے 2 بچے انتقال…

41 mins ago

بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور اسد قیصر کے بھائی کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور اسد قیصر کے بھائی کا ایک…

44 mins ago

عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق کے ہاں بیٹی کی پیدائش

  کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان عمران اشرف کی سابقہ…

56 mins ago

اسلام آباد میں امن و امان کی غیر یقینی صورتحال، جماعت اسلامی کا غزہ ملین مارچ ملتوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں امن و امان کی غیر یقینی صورتحال کے پیش…

1 hour ago