سونے کی قیمت میں پھر بڑ اضافہ ہو گیا

اسلام آباد ((قدرت روزنامہ)سونے کی قیمت میںپھر بڑ اضافہ ہو گیا . منڈی میں سونا مہنگا ہونے پر ملکی سطح پر بھی قیمتیں مزید بڑھ گئیں .

صرافہ ڈیلرز کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونا 1200 روپے مہنگا ہوگیا ،ایک تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 87 ہزار 300 روپے کا ہوگیا جبکہ دس گرام سونا 1029 روپے اضافے سے 1 لاکھ 60 ہزار 580 روپے کا ہوگیا . ایک تولہ چاندی کی قیمت 2100 روپے پر برقرار رہی ،پاکستان میں سونے کی قیمت دبئی سے 2 ہزار روپے زائد ہےادھر عالمی مارکیٹ میں سونا 20 ڈالر مہنگا ہوکر 1920 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا .

. .

متعلقہ خبریں