ای وی ایم بھی آرٹی ایس کی طرح الیکشن چوری کا منصوبہ ہے: مولانا فضل الرحمان

(قدرت روزنامہ)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ اصلاحات کے نام پر غیرقانونی اقدام کی اجازت نہیں دیں گے ،پوری دنیا نے الیکٹرونک ووٹنگ مشین کو مسترد کیا ہے ،ای وی ایم بھی آرٹی ایس کی طرح الیکشن چوری کا منصوبہ ہے . کراچی میں پی ڈی ایم اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ پی ایم اے کے نام سے حکومت ایک اتھارٹی بنانے جا رہی ہے ،میڈیا برادری کیساتھ بھرپور اظہاریکجہتی کرتے ہیں ،صحافیوں سے یکجہتی کیلئے پارلیمنٹ میں احتجاج کا فیصلہ کیا ہے .

انہوں نے کہاکہ اصلاحات کے نام پر غیرقانونی اقدام کی اجازت نہیں دیں گے ،پوری دنیا نے الیکٹرونک ووٹنگ مشین کو مسترد کیا ہے ،ای وی ایم بھی آرٹی ایس کی طرح الیکشن چوری کا منصوبہ ہے ،پی ڈی ایم وکلا کے ساتھ شانہ بشانہ احتجاج میں شریک ہوگی . پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہاکہ حال ہی میں عدالتی فیصلے سے 17 ہزار ملازمین کو برطرف کیا گیا،ہر بے روزگار نوجوان کے پیچھے پوراگھرانہ ہوتا ہے ،کتنے لوگوں کو فیصلے سے بے روزگاری کا سامنا کرنا ہوگا،ان کاکہناتھا کہ فیصلے پر پی ڈی ایم احتجاج کرتی ہے، قانونی مدد فراہم کریں گے . مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ پی ڈی ایم نے بڑھتی مہنگائی پر حیرت کااظہار کیا،ہم غریب قوم کی آواز بنیں گے ،پی ڈی ایم اجلاس میں بے روزگاری کو ظلم قراردیا گیا، حکومتی تین سالہ کارکردگی پر صورتحال سے آگاہ کریں گے . انہوں نے کہاکہ اپنابنیادی منشورسمجھتے ہوئے سندھ کے حقوق پر بھی نظر ہے ،پی ڈی ایم میں سندھ کے مسائل کو بھی اجاگر کیا جائے گا،ان کاکہناتھا کہ پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کی پیٹھ میں چھراگھونپا،پیپلزپارٹی کے مسئلے کو دوبارہ بحث میں نہ لائیں ،ان کاکہناتھا کہ جلسے میں خواتین آئیں گی پوری طرح تحفظ اورعزت دی جائے گی . شہبازشریف نے کہاکہ پی ڈی ایم اجلاس کے بعد کارواں آگے بڑھے گا،مریم نوازکل آئیں گی یا نہیں سوال پر شہبازشریف جواب دیئے بغیر چل دیئے . . .

متعلقہ خبریں