پیپلز پارٹی کا معاملہ قصہ پارینہ بن چکا، اس کا ذکر نہ کریں، مولانا فضل الرحمان

(قدرت روزنامہ)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کا معاملہ قصہ پارینہ بن چکا، اس کا ذکر نہ کریں . کراچی میں پی ڈی ایم کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اجلاس نے میڈیا سے متعلق اتھارٹی کے قیام کو مسترد کیا، حکومت میڈیا سے اتھارٹی بنانے جارہی ہے جسے ہم نے مسترد کیا .

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم اس سیاہ قانون کو تسلیم نہیں کرتے . انہوں نے کہا کہ پوری دنیا نے الیکڑانک ووٹنگ کو مسترد کیا ہے، الیکٹرانک ووٹنگ الیکشن چوری کرنے کا منصوبہ ہے . مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم وکلا کی جدوجہد میں شامل ہوگی . سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ 17 ہزار ملازمین کو یک جنبشِ قلم بےروزگار کیا گیا جس پر احتجاج کرتے ہیں، اجلاس میں ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری پر تشویش کا اظہار کیا گیا . مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک بھر میں جلسوں کا جال بچھائیں گے، حکومت کی 3 سالہ کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کریں گے . سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ خواتین جلسے میں آئیں گی اور پوری طرح حفاظت اور عزت دی جائے گی . . .

متعلقہ خبریں