پیپلز پارٹی کا معاملہ قصہ پارینہ بن چکا، اس کا ذکر نہ کریں، مولانا فضل الرحمان

(قدرت روزنامہ)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کا معاملہ قصہ پارینہ بن چکا، اس کا ذکر نہ کریں۔

کراچی میں پی ڈی ایم کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اجلاس نے میڈیا سے متعلق اتھارٹی کے قیام کو مسترد کیا، حکومت میڈیا سے اتھارٹی بنانے جارہی ہے جسے ہم نے مسترد کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم اس سیاہ قانون کو تسلیم نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا نے الیکڑانک ووٹنگ کو مسترد کیا ہے، الیکٹرانک ووٹنگ الیکشن چوری کرنے کا منصوبہ ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم وکلا کی جدوجہد میں شامل ہوگی۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ 17 ہزار ملازمین کو یک جنبشِ قلم بےروزگار کیا گیا جس پر احتجاج کرتے ہیں، اجلاس میں ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک بھر میں جلسوں کا جال بچھائیں گے، حکومت کی 3 سالہ کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کریں گے۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ خواتین جلسے میں آئیں گی اور پوری طرح حفاظت اور عزت دی جائے گی۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں بم دھماکا، سابق سینیٹر سمیت 3 افراد جاں بحق

گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا خیبرپختونخوا (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا میں بم دھماکے…

3 mins ago

کوئٹہ ،لاپتہ ظہیر بلوچ کی عدم بازیابی کیخلاف سریاب روڈ پر لواحقین کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)لاپتہ ظہیر بلوچ کی عدم بازیابی کیخلاف سریاب روڈ پر لواحقین کا دھرنا…

5 mins ago

موجودہ حکومت برقرار رہی تو پاکستان معاشی طور پر ڈوب جائیگا، عمران خان

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ملک میں الیکشن میں…

13 mins ago

تخریب کاری کے خاتمے میں سیف سٹی پروجیکٹ مددگار ثابت ہوگا، وزیر دا خلہ بلو چستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے آج یہاں بدھ کوکوکمانڈ اینڈ کنٹرول…

21 mins ago

ملاوٹی دودھ کی فروخت و سپلائی کے تدارک کیلئے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی خصوصی مہم جاری

کوئٹہ شہر سمیت مختلف اضلاع (سبی ، نصیرآباد ، قلات ، پنجگور) میں دودھ میں…

41 mins ago

لاپتا افراد کی عدم بازیابی پر سیکریٹری دفاع سمیت افسران پر جرمانوں کیخلاف اپیلیں خارج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) لاپتہ افراد کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہریوں کی عدم…

1 hour ago