سول حکمرانوں میں کام کرنے کی صلاحیت نہیں، ہماری گورننس بدترین ہے: مفتاح اسماعیل


لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہےکہ ہماری بدترین گورننس ہے اور سول حکمرانوں میں کام کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔الحمرا ہال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہمیں پاکستان کے مستقبل کی فکر کرنی چاہیے، میں نے تھوڑی سی بہتر حالت میں معیشت چھوڑی تھی لیکن اب پرانی روایت کے مطابق سبسڈی دینے کی عادت اپنالی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حفیظ شیخ نے آئی ایم ایف کے پروگرام دیے اور شوکت ترین نے پاور سیکٹر کو 172 ارب دیے، وہ 120 ارب روپے تیل پر دے رہے تھے، حکمران عمرہ کرنے نہیں جاتے بلکہ تیل لینے جاتے ہیں، ہمارای برآمدات صرف 30 ارب ڈالر کی ہیں۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے پیسے ملے تو 15 دن بعد مجھے فارغ کردیا گیا، جب پاکستان اپنے لیے کام نہیں کرتا تو دوسرے ہمارے لیے کیوں کریں گے، ہماری بدترین گورننس ہے، یہاں اشرافیہ کی برتری کی حکومت ہے اور سول حکمرانوں میں کام کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔
سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ فوج کی مداخلت سے خرابی آتی ہے، فوج کا کردار تبدیل کرنے کی بھی ضرورت ہے، اس وقت معیشت تباہ ہے اور پنجاب میں جوڑ توڑ ہو رہا ہے، سیاستدان اپنے کندھوں سے پیچھے دیکھتے ہیں، ٹیکس بڑھائیں ، بچوں کی تعلیم کی شرح بڑھائیں، ضرورت اپنا اسٹرکچر تبدیل کرنے کی ہے۔

Recent Posts

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

5 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

6 hours ago

آصف علی اپنی بیٹنگ پوزیشن میں تبدیلی کے بارے میں بول پڑے

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر آصف علی نے کہا کہ وہ…

6 hours ago

آئینی ترمیم پر( ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کا مسودہ الگ الگ ہے،اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ…

7 hours ago