کوئٹہ (قدرت روزنامہ ) کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث دھماکے میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے . ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مسلم اتحاد کالونی کے ایک گھر میں گیس لیکیج سے دھماکا ہوا ، جس کے نتیجے میں پانچ بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہے .
واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی و لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا .
. .