سام سنگ گلیکسی ایس 22 کے فیچرز کی تفصیلات لیک

(قدرت روزنامہ)سام سنگ نے چند روز قبل گلیکسی ایم سیریز کا ایک نیا مڈرینج 5 جی اسمارٹ فون متعارف کرایا تھا اور اب اس کی گلیکسی ایس سیریز کے نئے فون کے فیچرز کی تفصیلات لیک ہوگئی ہیں۔

خیال رہے کہ سام سنگ نے اپنے ایس سیریز کے فلیگ شپ فونز کے لیے آپٹیکل زوم کی صلاحیتوں پر کبھی توجہ نہیں دی۔

گلیکسی ایس 20 اور ایس 21 میں ناقابل یقین ہائبرڈ زوم طاقت ہے لیکن آپٹیکل زوم موجود تو ہے جو 1.1 گنا زوم کرسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: سام سنگ کا ایک اور سستا 5 جی فون پیش

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ گلیکسی ایس 22 سیریز میں 10 میگا پکسل ٹیلی فوٹو لینس دستیاب ہوگا جو کہ گلیکسی ایس 20 اور ایس 21 پر ہائبرڈ زوم کے برعکس پہلی بار 3x آپٹیکل زوم کو سپورٹ کرے گا۔

ایس 22 الٹرا میں وہی 10 میگا پکسل ڈوئل ٹیلی فوٹو لینس سیٹ اپ موجود ہوگا جو ایس 21 الٹرا کی طرح ہے۔

ان میں سے ایک 10x آپٹیکل زوم کے قابل ہوگا، تاہم یہاں تک کہ اگر سام سنگ 10x آپٹیکل زوم لینس کو سپورٹ نہیں کرتا تو گلیکسی ایس 22 اور ایس 22+ میں اب بھی 3x زوم کے ساتھ ایک ہی بہتر آپٹیکل زوم لینس دستیاب ہوگا۔

اس سے قبل گلیکسی کلب کی رپورٹ میں بھی تصدیق کی گئی ہے جس میں گلیکسی S22 اور S22+ ماڈلز کے لیے 50MP کا مرکزی کیمراسامنے آیا ہے۔

یہ فون ایک 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ شوٹر کے ساتھ آئے گا، لیکن سامنے والے کیمرے یا اس کی بہتری کے بارے میں کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں : سام سنگ کا انٹری لیول اسمارٹ فون گلیکسی اے 03 ایس متعارف

دیگر افواہوں کے مطابق اس فون کے میں 4500 ایم اے ایچ بیٹری سپر فاسٹ چارجنگ کے ساتھ موجود ہوگی۔

توقع کی جارہی ہے کہ اینڈرائیڈ 12 کو بوٹ کیا جائے گا جس میںیو آئی 4 بھی موجود ہوگا۔

خیال کیا جارہا ہے کہ سام سنگ گلیکسی ایس 22 کو اگلے سال 2022 میں متعارف کرایا جائے گا۔

Recent Posts

آئی ایم ایف نےپاکستان میں مہنگائی میں مسلسل کمی کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) عا لمی مالیاتی ادارے ’آئی ایم ایف‘ نےپاکستان میں مہنگائی میں…

1 min ago

صائمہ بلوچ نے ندا یاسر کے شو میں نہ جانے کی وجہ بتادی

لاہور (قدرت روزنامہ) اداکارہ و ماڈل صائمہ بلوچ نے ندا یاسر کے شو میں جانے…

6 mins ago

آئینی پیکج منظور ہونے پر جسٹس یحییٰ آفریدی اگلے چیف جسٹس ہو سکتے ہیں، انصار عباسی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے جمعہ کو متفقہ طور پر منظور کیا…

7 mins ago

لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کا حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انٹرا پارٹی الیکشن…

13 mins ago

رواں برس مون سون کی بارشیں اوسط سے 51 فیصد زیادہ ہوئیں، محکمہ موسمیات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں یکم جولائی سے 30 ستمبر تک…

18 mins ago

آئینی ترمیم، وفاقی کابینہ، سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج دوبارہ ہوں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)26 ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر آج وفاقی کابینہ، سینیٹ اور…

25 mins ago