راولپنڈی (قدرت روزنامہ)وزیرِ ہائر ایجوکیشن کمیشن خیبر پختون خوا کامران بنگش کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت صوبوں کا استحصال کر رہی ہے۔جاری کیے گئے بیان میں کامران بنگش کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت صوبوں کا حصہ نہیں دے رہی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ 25 ویں آئینی ترمیم کا مقصد قبائلی علاقوں میں ترقی کرنا اور قبائلی علاقوں میں اسمبلی انتخابات کروانا اصل مقصد تھا۔
کامران بنگش نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں پہلی بار قبائلی اضلاع سے ممبر اسمبلی بنے، وفاق نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا جہاں 10 سالہ ترقیاتی فنڈ کو ایک کمیٹی کے سپرد کیا۔ان کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات قبائلی اضلاع کو اندھیروں میں دھکیلنے کے مترادف ہیں۔
کامران بنگش نے کہا کہ گورنر اور ایک بیوروکریٹ کو کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے، گورنر کو ایک بیوروکریٹ کی سرپرستی میں رکھنا مذاق ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ وفاق کے اس نوٹیفکیشن کو ہر جگہ پر چینلج کیا جائے گا، ہم اس کمیٹی کے خلاف عدالت میں جائیں گے۔
کامران بنگش کا یہ بھی کہنا ہے کہ قبائلی علاقوں کے باسیوں میں بے چینی پائی جاتی ہے، قبائلی اضلاع کو اس طرح ایک کمیٹی اور بیوروکریٹ کے سپرد کرنا ان کی توہین ہے۔
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…
پارلیمان سے منظور ہونے والی ترامیم سے متعلق مشاورت ہوگی اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پارلیمان سے…
شہری اس سال کی چھٹی کے حوالے سے حکومت کے اعلان کے لیے بے تاب…