معاشرے میں نمایاں کردار ادا کرنے والوں کی حوصلہ افزائی قابل تحسین ہے،محمد آصف ترین

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پشین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بلوچستان( PCCI ) کے پیٹرن ان چیف محمد آصف ترین نے فورم آف انوئیرمینٹل جرنلسٹ کی جانب سے منعقدہ کامیاب قائداعظم ایوارڈ تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں نمایاں کردار ادا کرنے والوں کی حوصلہ افزائی قابل تحسین ہے ایسے تقاریب سے جہاں تعلیم و محنت کے بل بوتے پر اعلی مقام حاصل کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ھے وہاں آنے والی نسلیں اپنے ہیروز سے متعارف اور آئیڈیل بنا لیتے ہیں جسکی ہمارے معاشرے کو بہت ضرورت ہے انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ فورم اف انو ئیرمینٹیل جرنلسٹس (FEJ ) کے مرکزی صدر ظاہر خان ناصر اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر ثناء اچکزئی کو 2023 قائد اعظم ایوارڈ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اس آمدید کے ساتھ کہ وہ آنے والے مستقبل میں بھی فرزاندن بلوچستان کے اعلی کردار اور مقام رکھنے والے شخصیات کی حوصلہ افزائی اور عزت افزائی کے لئے اپنی خدمات اور جدوجہد جاری رکھیں گے جس کی ہمارے صوبے میں کمی ھے ہم ان کے ساتھ ہر حوالے سے اپنی خدمات پیش کرتے ہیں

. .

متعلقہ خبریں