بیرون ملک جانے والوں کی سہولت کیلئے بوسٹر ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) حکومت نے بیرون ملک جانے والوں کی سہولت کے لئے بوسٹر ویکسی نیشن یکم ستمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا . وفاقی حکومت کی جانب سے آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور صوبوں کو بیرون ملک جانے کے منتظر افراد کے لئے یکم ستمبر سے بوسٹر ویکسی نیشن شروع کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے باضابطہ مراسلہ بھی ارسال کردیا ہے .

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک جانے والوں کی بوسٹر ویکسی نیشن مخصوص مراکز پر ہوگی اور بیرون ملک جانے کے منتظر افراد کے لئے بوسٹر ڈوز فیس 1270 روپے مقرر کی گئی ہے . مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بوسٹر ڈوز فیس نیشنل بینک کی برانچز میں جمع کرائی جاسکے گی، شہری بوسٹر ڈوز فیس کی رسید اور ویزہ دکھا کر ویکسین لگوا سکیں گے . . .

متعلقہ خبریں