مکہ کے مشہور کلاک ٹاور پر آسمانی بجلی گرنے کا منظر وائرل

مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ) مکہ مکرمہ کے مشہور کلاک ٹاور پر آسمانی بجلی گرنے کا منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، یہ مسجد الحرام کے انتہائی قریب واقع ہے، جس نے بھی یہ منظر دیکھا وہ سبحان اللہ کہہ اٹھا . سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس ویڈیو میں مکہ کلاک ٹاور پرآسمانی بجلی کلاک پرگرتی ہوئی نظر آرہی ہے .

اس انتہائی خوبصورت نظارے کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا، مکہ مکرمہ میں بارش ہوئی جس دوران آسمانی بجلی گرنے کے مناظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہو گئے . حرمین شریفین انتظامیہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ان تصاویر کو شیئر کیا، جس نے بھی ان تصاویر کو دیکھا وہ سبحان اللہ اور ماشا اللہ کہے بغیر نہ رہ سکا . . .

متعلقہ خبریں