اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ اب تک کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کو تاریخی شکست ملی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شیری رحمٰن نے پیپلز پارٹی کی شاندار کامیابی پر ووٹرز، پارٹی قیادت، امیدوار اور کارکنان کو مبارکباد دی۔
شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ کراچی، حیدرآباد سمیت تمام اضلاع میں پیپلز پارٹی کا تیر چلا ہے، پیپلز پارٹی کی بلدیاتی انتخابات میں اکثریتی جیت عوام کے اعتماد کا ووٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگوں نے تحریک انصاف کے نام نہاد بیانیہ پھر مسترد کر دیا، پیپلز پارٹی نے بیانیہ نہیں عوامی خدمت میں وقت گزارا ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت پر عوام کو پورا یقین ہے، کورونا وبا ہو یا سیلاب ہم ہر مشکل میں عوام کے ساتھ کھڑے رہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی پی پی کی سیاست کا مقصد عوام کی خدمت ہے، عوام اور پیپلز پارٹی کے درمیان اعتماد کا یہ رشتہ کبھی نہیں ٹوٹے گا۔
کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی چینل…
انٹربینک میں امریکی ڈالر277 روپے 60 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے آخری…
سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے…
لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…
برسبین (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں قومی…
تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں آن لائن کی جارہی ہیں، مریم اورنگزیب لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت…