ملک سے بھاگنا شرمناک تھا، بھاگنے سے بہتر تھا اشرف غنی طالبان کے ہاتھوں پکڑے جاتے، سابق افغان نائب صدر امر اللہ صالح

کابل (قدرت روزنامہ) افغانستان کے سابق نائب صدر امراللہ صالح نے ملک چھوڑنے والے سابق افغان صدر اشرف غنی کو یوٹیوب پر اپنی پرانی ویڈیوز دیکھنے کا مشورہ دے دیا۔ بی بی سی پشتو کو دئیے گئے انٹرویو میں سابق نائب افغان صدر نے کہا کہ وہ سمجھ نہیں پا رہے تھے کہ معزول صدر محمد اشرف غنی نے لوگوں سے ان الزامات کے بارے میں کھل کر بات کیوں نہیں کی جو لوگوں نے ان پر ملک چھوڑنے کے بعد لگائے ہیں، سابق صدر کو میری سفارش یہ ہے کہ وہ یوٹیوب پر جائیں اور اپنی سابقہ تقریریں سنیں،

جن میں انہوں نے ہمیشہ کہا کی یہ مت پوچھو ملک نے تمہارے ساتھ کیا کیا ہے، پوچھو کہ تم نے ملک کے ساتھ کیا کیا ہے، وہ ہمیشہ ایک روشن خیال بادشاہ امان اللہ خان کی مثال دیتے جو ملک سے بھاگ گئے اور لوگوں کو تنہا چھوڑ دیا۔ امر اللہ صالح نے کہا کہ اشرف غنی کے لیے بھاگنے سے بہتر تھا کہ وہ طالبان کے ہاتھوں پکڑے جاتے کیوں کہ اس وقت لوگ ان کے گرد جمع ہوتے اور عالمی برادری طالبان پر دباؤ ڈالتی، اشرف غنی کہتے تھے اگر طالبان سیاسی تصفیہ تک نہیں پہنچے تو وہ محل میں مارے جانے کے لیے تیار ہیں۔

Recent Posts

تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی رہائی کیلیے 24 گھنٹے کا وقت دے دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی رہائی کے لیے حکومت…

12 mins ago

کل کا دن دراصل 9 مئی ٹو تھا، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب کی سینیئرصوباٸی وزیرمریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کل کا دن در…

24 mins ago

وزیراعلی کے پی کی قیادت میں اسلام آباد پر دھاوا بولا گیا، آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی پولیس اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ…

44 mins ago

کےپی حکومت نے میڈیا پر جاری کردہ وزیراعلی گنڈاپور کی تصویر کو جعلی قرار دے دیا

پشاور(قدرت روزنامہ) میڈیا پر جاری کردہ وزیراعلی گنڈاپور کی خیبر پختون خوا ہاؤس سے باہر…

55 mins ago

ڈی ایس پی سی ٹی ڈی کی ریکی اور واردات کیسے کی گئی؟ فوٹیج سامنے آگئی

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈی ایس پی سی ٹی ڈی سندھ علی رضا کو کیسے شہید کیا…

1 hour ago

ریکھا شوہر کی موت کے بعد بھی ‘سندور’ کیوں لگاتی ہیں؟ وجہ سامنے آگئی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی سینیئر اور تجربہ کار اداکارہ ریکھا اپنے شوہر مکیش اگروال کی…

1 hour ago