تحریک انصاف کی 3 سالہ کارکردگی ابرارالحق، عمران اسماعیل اور عیسیٰ خیلوی تین گوئیے ہیں، مولانا فضل الرحمان

ملتان (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ حکومت کی تین سالہ کارکردگی ابرارالحق، عمران اسماعیل اور عیسیٰ خیلوی ہے، یہ تین گوئیے ان کی تین سالہ کارکردگی ہیں، انہوں نے کہا کہ نے کہا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ پی ڈی ایم کے فیصلے شہبازشریف کرتے ہیں،طالبان کے معاملات حل کرنے کیلئے ریاست سے آگے نہیں جانا چاہتا، افغانستان میں کشیدہ حالات اب حل ہونے کے قریب ہیں . جمعہ کے روز ملتان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ طالبان نے طویل عرصے کے بعد دوبارہ افغانستان کا کنٹرول سنبھالا ہے اوران کی طرف سے وسیع البنیاد حکومت کے قیام کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں .

انہوں نے کہاکہ عالمی برادری اب طالبان پر شرائط نہ لگائے بلکہ ان کے لیے آسانیاں پیدا کرے اور اپنی شکست تسلیم کرے . انہوں نے کہاکہ 20سال تک افغانستان میں خون بہانے والے وہاں پر شرائط کی بات کررہے ہیں تو یہ عجیب لگتا ہے . مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ پرامن افغانستان نہ صرف افغان عوام بلکہ خطے کے لیے ضروری ہے . اس سے دوررس مثبت نتائج حاصل ہوں گے . انہوں نے کہاکہ افغانستان میں ہونے والے دھماکے کی میں پرزور مذمت کرتا ہوں . افغانستان میں ایسی قوتیں موجودہیں جوامن کے مشن کو سبوتاڑ کرنا چاہتی ہیں مگر ان کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا . انہوں نے کہاکہ میرے پاس اطلاعات ہیں کہ افغانستان میں کشیدہ حالات اب حل ہونے کے قریب ہیں . طالبان سے متعلق ثالثی کے کردار کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ میں ایک سیاسی کارکن ہوں . طالبان کے معاملات حل کرنے کے لیے ریاست سے آگے نہیں جانا چاہتا . انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم اب بھی متحرک اور منظم ہے . یہ تاثر غلط ہے کہ پی ڈی ایم کے فیصلے شہبازشریف کرتے ہیں بلکہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر ہونے والے فیصلوں میں تمام جماعتوں کی رائے شامل ہوتی ہے . انہوں نے کہاکہ اب پی ڈی ایم نے نہیں بلکہ پیپلزپارٹی نے طے کرنا ہے کہ وہ مستقبل میں کیا چاہتی ہے . مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سمیرا کومل نے کہا ہے کہ کراچی والوں کی شہبازشریف سے والہانہ محبت انتہائی دیدنی ہے، کراچی میں پی ڈی ایم ایک بار پھر تاریخ رقم کرنے جارہی ہے . بلاول بھٹو اب گھر بیٹھ کے ٹی وی پر پی ڈی ایم کا جلسہ دیکھیں گے . اگر مریم نواز پی ڈی ایم کے کراچی جلسے میں شرکت کرتیں تو پی ٹی آئی کو سب سے زیادہ تکلیف ہونی تھی . مریم نواز کو فی الحال ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے انشاء اللہ جیسے ہی ان کی طبیعت بہتر ہوگی وہ عوام کے درمیان ہونگی . انہوں نے مزید کہا عمران خان کا اپنی تین سالہ کارکردگی پر اپنی تعریف کرنا میاں مٹھو بننے کے مترادف ہے . مولانا فضل الرحمن نے کل درست کہا کہ ابرابرالحق،عمران اسماعیل اور عیسی خیلوی عمران خان کی تین سالہ کارکرگی ہیں . عمران خان نے تین جھوٹ اور الزامات کے سہارے گزاردیے ہیں . آنے والے دو سال بھی اسی طرح پروپیگنڈے میں ہی گزریں گے . . .

متعلقہ خبریں