پرویز الہٰی کی جانب سے گورنر پنجاب کو نگراں وزیراعلیٰ کیلیے تین نام موصول


لاہور(قدرت روزنامہ) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے تصدیق کی ہے کہ مجھے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی طرف سے نگراں وزیراعلیٰ کے لیے تین نام موصول ہوگئے ہیں۔گورنر پنجاب نے بتایا کہ میں یہ نام قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو بھیج رہا ہوں اور میں چاہوں گا کہ دونوں لیڈرز مقررہ وقت پر کسی ایک نام پر متفق ہو جائیں۔
واضح رہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے نگراں وزیرِ اعلیٰ کے لیے گورنر کو 3 نام بھجوائے تھے جس میں احمد نواز سکھیرا، ناصر محمود کھوسہ اور محمد نصیر خان کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب، پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کے معاملے پر غور کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بھی مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ ن لیگ کی اعلی قیادت کی جانب سے طلب کیا گیا مشاورتی اجلاس ماڈل ٹاؤن میں وزیراعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہوگا۔
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ احسن اقبال اور اسحاق ڈار سمیت ن لیگ کے دیگر رہنما اجلاس میں شرکت کے لیے ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے۔

Recent Posts

ہنڈا نے الیکٹرک گاڑیوں میں سرمایہ کاری دُگنی کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشہور کمپنی ہنڈا کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں میں سرمایہ کاری کو…

13 mins ago

عمران خان کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف نیب کی…

31 mins ago

چیئرمین نیب کی بیورو کے متاثرین سے ملاقاتیں، ماضی کے غلط اقدامات پر معذرت کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں انسدادِ بدعنوانی کے سب سے بڑے ادارے قومی احتساب بیورو (نیب)…

41 mins ago

لاہور میں ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹرز نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد…

54 mins ago

امریکا میں مویشیوں سے انسان کو برڈ فلو لگنے کا پہلا کیس سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا میں مویشیوں سے انسان کو برڈ فلو لگنے کا پہلا کیس…

58 mins ago

منڈی بہاالدین: کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ڈوب کر جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)منڈی بہاالدین کے نواحی علاقے نورپور پیراں کے قریب کشتی الٹنے سے…

1 hour ago