لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قومی اسمبلی میں واپس جانے کا عندیہ دے دیا۔عمران خان نے زمان پارک لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعظم سے اعتماد کا ووٹ لینے کے بارے میں کہا کہ جلد شہباز شریف کی نیندیں حرام کرنے والے ہیں ، قومی اسمبلی کے حوالے سے پلان کرلیا ہے، ن لیگ کے ایم این اے رابطے میں ہیں،پہلے ان کا ٹیسٹ کریں گے اور پھر شامل کریں گے۔
عمران خان نے بتایا کہ یہ بری طرح پھنس گئے ہیں ، رات اسحق ڈار نے پٹرول کی قیمت بڑھانی تھی لیکن نہیں بڑھائی، اس کا مطلب ہے کہ اب آئی ایم ایف نہیں آئے گی، انہیں دو ارب ڈار کا قرضہ تو ملا جبکہ دو ارب ڈالر ترسیلات زر میں بھی کمی آگئی۔
انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں نگراں سیٹ اپ کے لیے واپس جاسکتے ہیں ،باجوہ ڈاکٹرائن میں کوئی زیادہ کمی نہیں آئی ، باجوہ لیک کیس میں گرفتار صحافی شاہد اسلم کے حوالے سے احتجاج کرنے جارہے ہیں۔
عمران خان نے زور دیا کہ ق لیگ کا مستقبل تحریک انصاف کے ساتھ ہے، ق لیگ بلے کے نشان پر لڑے گی تو ان کی جیت ہوگی ،میں بھی چاہتا ہوں کہ اتحاد والا کام ختم ہو۔کراچی بلدیاتی الیکشن میں شکست پر انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی کراچی میں ہارنے کی اہم وجہ تنظیم کی کمزوری اور پیپلز پارٹی کی دھاندلی ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…