انوپم کھیر نے شہزاد رائے کے سامنے اپنی غلطی مان لی

لاہور(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے مشہور اداکار انوپم کھیر نے پاکستانی گلوکار شہزاد رائے کے سامنے اپنی غلطی تسلیم کرلی۔سوشل میڈیا پر گردش کرتی گھر کے ساز و سامان کو موسیقی کے آلات بناکر میوزک بینڈ بنانے والے پاکستانی بچوں کی ویڈیو کو بھارتی قرار دینے والے بھارتی فنکار انوپم کھیر نے گلوکار شہزاد رائے کے سامنے اپنی غلطی تسلیم کرلی۔ چند روز قبل معروف بھارتی اداکار انوپم کھیر نے بھی ٹوئٹر پر یہ ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ یہ ویڈیو بھارت کے ایک گائوں کی ہے۔ بعدازاں دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو بھارت میں وائرل ہوگئی۔بعدازاں

پاکستانی گلوکار شہزاد رائے نے انوپم کھیر کی درستگی کرتے ہوئے ٹوئٹر پر انہیں ٹیگ کرتے ہوئے کہا ہے سر انوپم کھیر یہ ویڈیو شیئر کرنے کے لیے شکریہ میں نے یہ ویڈیو کچھ دن پہلے شیئر کی تھی۔ آپ کا کہنا ہے کہ یہ باصلا حیت بچے بھارت کے ہیں لیکن میں آپ کی اصلاح کرنا چاہتا ہوں کہ ان بچوں کا تعلق درحقیقت ہنزہ پاکستان سے ہے۔ میں ان بچوں کے ساتھ رابطے میں ہوں اور انہیں وہ تمام آلات موسیقی بھیجے ہیں جن کی انہیں ضرورت ہے۔بعدازاں انوپم کھیر نے شہزاد رائے کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں غلط تھا، آپ ٹھیک تھے، میری تصحیح ہوئی۔بھارتی اداکار نے کہا کہ مجھے اس ویڈیو نے بہت متاثر کیا، ان بچوں کے شوق کو پروان چڑھانے میں مدد کرکے آپ بہت زبردست کام کررہے ہیں۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو 16 مئی 2014 کی ہے جسے ہنزہ کے ایک فیس بک صارف نے شیئر کی تھی جس میں بچے آئو بچو سر کرائیں تم کو پاکستان کی دھن بجا رہے ہیں۔

Recent Posts

نیب نےپشاور بی آر ٹی انکوائری میں 168.5 ارب نکلوا لئے

پشاور (قدرت روزنامہ)نیب نے اپنی 25 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کرلی ہے،…

4 hours ago

مسجد الحرام میں تصاویر اتارنے سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں تصاویرکھینچنےسے متعلق نئی…

4 hours ago

بلوچستان، امن فورس اور دہشتگردوں میں جھڑپ،2 رضا کار شہید،5زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سرحدی علاقے میں امن فورس اور نامعلوم مسلح افراد کے…

4 hours ago

عمران خان کی رہائی کیلئے گنڈاپور نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کے روز ملک بھر میں…

4 hours ago

ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا، عمر ایوب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف…

5 hours ago

3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا این او سی مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…

5 hours ago