مولانا فضل الرحمان الیکشن میں جانے کے لئے تیار

پشاور(قدرت روزنامہ)جمعیت علماء اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بہت سے سیاستدانوں کو سیاست کے لفظ کا بھی پتہ نہیں، سیاست صرف اقتدار حاصل کرنے کا نام نہیں، سیاست معاشرے اور لوگوں کو متحد کرنے کا نام ہے، 2013 میں ایک وفد نے ہمیں تین میٹنگوں میں قائل کرنے کی کوشش کی کہ یہودیوں کے

ایجنٹوں کو تسلیم کریں اور صوبائی حکومت کے ساتھ نرم رویہ رکھیں . امیر جمعیت علماء اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے جمعیت لائرز فورم کے زیر اہتمام منعقدہ وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا سیاست صرف اقتدار تک پہنچنے کیلئے چالاکیوں اور ہوشیاریوں کا نام ہے؟انہوں نے کہا کہ 1973 سے اب تک اسلامی نظریاتی کونسل کی ایک بھی سفارش پر عمل نہیں کیا گیا، جب تک آئین کی اساس موجود ہے ہم جدوجہد کرتے رہیں گے .

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 2013 میں ایک وفد نے نئی حکومت کے قیام کے بعد تین میٹنگوں میں قائل کرنے کی کوشش کی کہ صوبائی حکومت کے ساتھ نرم رویہ رکھا جائے، دنیا کی معیشت یہودیوں کے پاس ہے ان کے ایجنٹوں کو تسلیم کریں . انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف اور دیگر کمپنیوں کے ذریعے ہماری معیشت کو کنٹرول کیا جارہا ہے . پی ڈی ایم کے سربراہ نے جمعیت لائرزفورم کے زیراہتمام وکلا کنونشن کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام لوگوں کے حقوق کے تحفظ سے ہی پرامن معاشرے کا قیام ممکن ہے . انہوں نے کہا کہ بہت سے سیاستدانوں کو سیاست کے لفظ کا بھی پتہ نہیں، سیاست صرف اقتدار حاصل کرنے کا نام نہیں، سیاست معاشرے اور لوگوں کو متحد کرنے کا نام ہے . انہوں نے کہا کہ دنیا کے ہر خطے میں انسانوں کے تحفظ کیلئے قوانین بنائے گئے ہیں، جہاں قانون ہوگا وہاں قانون کی حکمرانی لازم ہوگی، ریاست کے تحفظ کیلئے سیاسی،معاشی اور دفاعی قوت ناگزیر ہوتی ہے .

وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قانون سب کیلئے برابر ہوتا ہے، حکمران طبقہ بھی اس سے مبرا نہیں ہے، ریاست کا کام لوگوں کو تحفظ دینا اور انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہوتاہے، کسی بھی ملک کیلئے معاشی، سیاسی اور دفاعی قوت بہت اہم ہوتی ہے . میڈیاسے گفتگو میں مولانا کاکہنا تھا کہ وقت سے پہلے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات نہیں ہوں گے،

اگر دوست کہتے ہیں کہ الیکشن میں جانا ہے تو سب سے پہلے ہم تیار ہیں . امیر جے یو آئی نے کہا کہ عمران خان ساڑھے تین سال دھاندلی سے قائم حکومت میں چمٹے رہے، ملکی سیاست ان کی خواہش پر نہیں آئین کے مطابق چلے گی . پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جو لوگ خود کو صادق اور امین کہتے ہیں ان پر دنیا اعتماد کرنے کو تیار نہیں ہے، ملک معاشی طور پر گر چکا، اٹھانے کا بیڑا ہم نے لیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں