سورۃ یسین کی ایک آیت کا روزانہ وظیفہ کریں انشاء اللہ آپ پر بھی رزق کے دروازے کھل جائیں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسان جلد مایوس ہوجاتاہے لیکن تمام دنیا وی مسائل کا حل اللہ تعالیٰ نے اپنی کلام پاک میں دے رکھا ہے ۔ اگر شادی شدہ جوڑے کو بیٹے کی پیدائش کی خواہش ہوتو وہ سورۃ یٰسین کا ورد کریں اور اللہ تعالیٰ سے اپنے حق میں دعا مانگیں، قرآن مجید کا دل کہلانے والی یہ سورۃ مزید کن کن کاموں کیلئے پڑھی جاسکتی ہے ۔ حصول اولاد نرینہ:جس کے ہاں صرف لڑکیاں ہی پیا ہوتی ہوں اور وہ اولاد نرینہ کی خواہش رکھتا ہو تو اسے چاہیے کہ اپنے مقصد کے حصول کے لئے نماز کے بعد

گیارہ مرتبہ یٰسین پڑھ کر رب تعالیٰ سے دعا مانگے اور جب جمعہ کی نماز ادا کرے تو مسجد میں بیٹھ کر گیارہ مرتبہ یٰسین کا ورد کرے اور پھر اولاد نرینہ کے لئے رب تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا مانگے۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو بہت جلد اس کی امید برآئے گی۔ رب تعالیٰ اسے اولاد نرینہ کی نعمت سے نوازے گا۔ سورہ یٰسین کی برکت سے اس کے گھر میں اس نعمت کے عطا ہوجانے سے خوشیوں کا دور دورہ ہوجائے گا۔ ذہنی پریشانی سے نجات:ذہنی سکون حاصل کرنے کے لئے اور ذہنی پریشانی کے خاتمہ کے لئے نماز عشاءکے بعد اسی جگہ پر بیٹھ کر باوضو حالت میں گیارہ مرتبہ یٰسین پڑھے اور رب تعالیٰ سے ذہنی سکون حاصل کرنے کے لئے دعا مانگے تو مطلوبہ مقصد حل ہوجائے گا۔ ذہنی سکون کیلئے:اس مقصد کے لئے سات یوم تک سورہ یٰسین کا وظیفہ مندرجہ بالا طریقے سے کریں، اس کے بعد آپ محسوس کریں گے کہ ذہن کو سکون کی دولت حاصل ہوگئی ہے اور ہر قسم کی فکر و پریشانی ذہن سے دور ہوگئی ہے۔ وبا سے نجات:اگر کسی مقام پر کوئی اس قسم کی وبا پھیل گئی ہو، جس کے علاج میں سخت دشواری اور مشکل پیش ہو یا پھر کسی مقام پر وبا کے پھیل جانے کا خطرہ ہو تو ایسی صورت میں مسجد میں یا کسی وصاف مقام پر اکٹھے ہوکر باوضو حالت میں ایک سو ایک مرتبہ یٰسین پڑھ کر رب تعالیٰ سے دعا مانگنے سے وبا کا خطرہ ٹل جاتا ہے اور اگر وبا پھیل چکی ہو تو اس سے نجات حاصل ہوجاتی ہے۔ باری تعالیٰ یٰسین کی برکت سے اس علاقے کو ہر قسم کی مہلک وبا سے محفوظ فرمادیتا ہے۔امراض قلب سے نجات:امراض دل کے لئے یٰسین شریف کا پڑھنا اکسیر کی حیثیت رکھتا ہے۔ دل کے امراض میں مبتلا افراد شفا حاص کرنے کے لئے گیارہ دن تک نماز فجر کے بعد تین مرتبہ یٰسین پڑھیں۔ ہر قسم کے دل کے مرض میں شفا حاصل ہوجائے گی۔ امراض کان سے نجات:کان میں شائیں شائیں اور شوروغل ہونے کی صورت میں ہر نماز کے بعد گیارہ مرتبہ سورہ یٰسین پڑھیں اور یٰسین کے بعد باری تعالیٰ سے دعا کریں تو حق تعالیٰ نے چاہا افاقہ ہوگا۔مال و برکت ہو:مال و دولت میں برکت اور زیادتی کے خواہشمند اگر اس یٰسین کو ہر نماز کے بعد طاق اعداد کے مطابق پڑھیں تو حق تعالیٰ نے چاہا مال میں برکت پیدا ہوجائے گی۔

Recent Posts

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

2 hours ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

3 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

3 hours ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

3 hours ago

عمران خان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…

3 hours ago

اسلام میں مرد کو ایک سے زائد شادی کی اجازت کیوں؟ خاتون کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام میں مرد…

3 hours ago