مسلم دشمنی کی انتہا، بھارت میں ایک اور تاریخی مسجد شہید کر دی گئی

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں مسلمان دشمن بی جے پی مودی سرکار نے 16ویں صدی میں تعمیر کی گئی تاریخی مسجد کو شہید کر دیا،بھارتی ریاست اترپردیش میں انتہاپسند وزیراعلی آدیتیہ ناتھ کی سرپرستی میں مسلمان کش کارروائیاں جاری ہیں،

ریاستی مشینری مسلمانوں کو ختم کرنے کے سرکاری ایجنڈے پرعمل درآمد کر رہی ہے،اترپردیش میں 16ویں صدی میں تعمیر کی گئی تاریخی شاہی مسجد کو شہید کر دیا گیا، سوشل میڈیا پر سامنے والی ویڈیوز میں مقامی انتظامیہ کے اہلکاروں کو بلڈورز کی مدد سے مسجد کو شہید کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،حکام نے دعوی کیا کہ مسجد سڑک کو چوڑا کرنے میں رکاوٹ بن رہی تھی اس لیے شہید کیا گیا، مسجد انتظامیہ اور علاقے میں رہائش پذیر مسلمانوں نے مسجد کو شہید ہونے سے روکنے کے لیے مقامی عدالت سے رجوع کر رکھا تھا جہاں کیس کی سماعت 2دن بعد ہونا تھی .

.

.

متعلقہ خبریں