چیف جسٹس نے لطیف آفریدی کے قتل کو بڑا نقصان قرار دے دیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سینئر وکیل لطیف آفریدی کے قتل کو بڑا نقصان قرار دے دیا۔چیف جسٹس نے ایک مقدمے کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ لطیف آفریدی بہت بڑی شخصیت تھے۔
چیف جسٹس نے وکیل افتخارگیلانی سے استفسار کیاکہ کیا لطیف آفریدی کا تعلق کوہاٹ سے تھا؟
وکیل افتخار گیلانی نے جواب دیا کہ لطیف آفریدی کا تعلق فرنٹیئر ریجن سے تھا،ان کو بار روم میں قتل کیا گیا۔وکیل افتخار گیلانی نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ مجھے اس واقعے نے رنجیدہ کردیا ہے۔چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لطیف آفریدی کا قتل افسوسناک واقعہ ہے۔
سینئر قانون دان کو گزشتہ روز قتل کیا گیا
واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عبداللطیف آفریدی کو پشاور ہائی کورٹ کے بار روم میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا، انہیں 6 گولیاں لگی تھیں۔
بار روم میں فائر نگ سے بھگڈر مچ گئی اور خوف وہراس پھیل گیا۔ زخمی سینئر قانون دان کو وکلاء نے اٹھا کر گاڑی میں ڈالا اور اسپتال منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔
ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کر کے اس کے قبضے سے آلۂ قتل برآمد کر لیا گیا تھا۔ملزم عدنان سینئر وکیل سمیع اللّٰہ کا بیٹا، سابق مقتول جج آفتاب خان آفریدی کا بھانجا اور سینئر جج ماجد آفریدی کا کزن ہے۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا کے 6 فلیگ شپ منصوبے کون سے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت کابینہ…

10 mins ago

حکومت کے کم از کم 7 ارکان آئینی ترمیم پر حکومت کو ووٹ نہیں دیں گے، بیرسٹر گوہر کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے دعویٰ…

21 mins ago

عمران خان کی رہائی اور آئینی ترمیم کے خلاف کل ہر شہر میں احتجاج ہوگا، علی امین گنڈا پور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

34 mins ago

شہریوں کو مشکلات کا سامنا؛ میٹرو بس سروس کب بحال ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے سبب جڑواں…

47 mins ago

کیا خیبرپختونخوا کا نام پھر سے تبدیل کیا جا رہا ہے؟

پشاور(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں پیپلزپارٹی کے مسودہ…

1 hour ago

کیا ایرانی تیل کی اسمگلنگ کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان نے صوبے میں ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کی اسمگلنگ کی…

2 hours ago