دلہا دلہن کا شادی کے لباس میں پش اپس لگانے کا مقابلہ

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) ہر دلہا دلہن کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی شادی میں کچھ منفرد ہونا چاہیے تاکہ لوگوں کو کئی عرصے تک ان کی شادی یاد رہے۔تیار ہو کر جہاں لڑکی میک اپ اور عروسی لباس میں زیادہ چلنے پھرنے سے پرہیز کرتی ہے وہیں دلہا بھی اس بات کا خاص خیال رکھتا ہے کہ اس کا لباس خراب نہ ہو جائے۔تاہم حال ہی میں بھارتی میڈیا پر شیئر کی گئی بھارتی جوڑے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں مبتلا کر رکھا ہے۔
وائرل ویڈیو میں دلہن کو لال عروسی لباس اور دلہے کو شیروانی اور قلے میں پش اپس لگاتے دیکھا جاسکتا ہے ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ‘وِٹی ویڈنگ’ نامی پیج کی جانب سے شیئرکی گئی ہے جسے صارفین کی جانب سے بے حد پزیرائی مِل رہی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ایک بھارتی دلہن کے پش اپس لگاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

جبکہ کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیو وائرل ہوئی تھی کہ جس میں دولہا دولہن ہی ہنس پڑے تھے۔گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دولہا دلہن کا فوٹو شوٹ کرنیوالا فوٹوگرافر سوئمنگ پول میں گر پڑا جس کے بعد وہاں موجود ہر شخص ہی چونک اٹھا۔ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ تصاویر لینے میں مگن فوٹوگرافر کو اس بات کا احساس ہی نہیں ہوا کہ اس کے بالکل پیچھے سوئمنگ پول ہے تاہم خوش قسمتی اور اس کی حاضر دماغی کے سبب اس نے کیمرے کو پانی میں جانے سے بچا لیا۔
ویڈیو ایپیرینا اسٹوڈیوز نامی انسٹاگرام پیج کی جانب سے شیئر کی گئی ہے جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔ایک ویڈیو میں دولہا دلہن کا ایکشن سلو موشن میں دِکھایا گیا جسے دیکھ کر واضح طور پر ان کی حیرانی اور چونکنے کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

Recent Posts

مولانا فضل الرحمن کے اتفاق رائے سے اصل مسودے میں ترمیم کی گئی، عرفان صدیقی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ…

4 mins ago

وفاقی کابینہ کا اجلاس دو مرتبہ تاخیر کا شکار ہونے کے بعد ملتوی کر دیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وفاقی کابینہ کا اجلاس مسلسل دو مرتبہ تاخیر کا شکار ہونے کے…

15 mins ago

نجی ایئرلائن کی جدہ سے کراچی آنیوالی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ ) نجی ایئرلائن کی جدہ سے کراچی آنے والی پرواز بڑے حادثے سے…

18 mins ago

وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، آئینی ترمیم کے حتمی مسودے پر مشاورت

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو…

21 mins ago

انٹراپارٹی الیکشن نظرثانی کیس: پی ٹی آئی کی لارجر بینچ بنانے کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف نے انٹراپارٹی الیکشن نظر ثانی کیس میں لارجر بینچ تشکیل…

23 mins ago

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس: عدالت نے الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) عدالت نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی…

23 mins ago