عمران خان نے وزیراعلیٰ بنایا، اُن کا احسان کیسے بھول سکتا ہوں،پرویز الٰہی


لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان نے مجھے وزیراعلیٰ بنایا ہے، میں ان کا احسان کیسے بھول سکتا ہوں۔لاہور میں داتا دربار کے باہر پارکنگ پلازہ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں کہ عمران خان ہمارے لیڈر ہیں۔ انہوں نے مجھے وزیراعلیٰ بنایا، میں ان کا احسان کیسے بھول سکتا ہوں۔ اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد جنرل الیکشن ہوگا۔اتحادی حکومت کا نام لیے بغیر انہوں نے کہا کہ ان کو جلد ہی جنرل الیکشن کرانا ہوگا۔
پرویز الٰہی نے کہا کہ ہم نے لاہور کو 20 ارب روپے سے زائد کا پیکیج دیا ہے۔ کل ہم نے 15 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا ہے، اس سے قبل ہم نے لاہور کو اپ گریڈ کرنے کا بڑا منصوبہ بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ شریف لاہور کے مامے بنتے ہیں، لیکن اس پر پیسے نہیں لگائے۔ انہوں نے کھانے پینے سے باز نہیں آنا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یہاں شریفوں اور رانا ثنا اللہ جیسے بے وقوفوں نے صرف لوگوں پر جھوٹے مقدمات درج کیے ہیں۔ اس سے فرق نہیں پڑتا یہ جتنے مرضی مقدمات درج کروا لیں، شکر کریں انہوں نے ابھی قتل کا مقدمہ درج نہیں کرایا۔ ان کو پتا نہیں کہ ملک ڈیفالٹ کی طرف جا رہا ہے۔ اس وقت بہت سے لوگ یہی سوچ رہے ہیں کہ ملک کو بچانے کے لیے جلد الیکشن کرائے جائیں۔
داتا دربار لاہور کے باہر پارکنگ پلازہ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 9 منزلہ پارکنگ پلازہ 3 ارب روپے کی لاگت سے 6 ماہ میں مکمل کیا جائے گا ۔ میری خواہش تھی کہ ہم دیر کر رہے ہیں، کیونکہ اس نیک کام میں دیر نہیں ہونی چاہیے۔ اس منصوبے کا فائدہ زائرین کو ہونا چاہیے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ داتا دربار کے صحن میں مسجد نبوی طرز کی چھتریاں لگائی جائیں گی۔ لنگر کے معیار کو بہتر کیا جائے گا جب کہ یہاں بزرگوں کے لیے اور پیدل چلنے والوں کے لیے بھی سہولت فراہم کی جائیں گی۔ساتھ ہی غیر ملکی زائرین کی آمد اور ان کی سہولیات کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

Recent Posts

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

2 hours ago

بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں…

2 hours ago

کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر نقل کرانے کی شکایات کا معاملہ سامنے آگیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر…

2 hours ago

خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25 شاہراہ پر دھرناروڈ گزشتہ 22 گھنٹوں سے آمد و رفت کے لئے بلاک

خضدار(قدرت روزنامہ) خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25…

2 hours ago