جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہیں، وزیراعلیٰ سندھ


کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے متعلق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی سب سے زیادہ نشستیں آئی ہیں، اگر کسی کو میئر بنانے کا حق ہے تو وہ پیپلز پارٹی کا ہے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سنا تھا کے پی اسمبلی منگل کو تحلیل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی تحلیل کرنے کے پیچھے وجوہات ہونا چاہئیں، ایک شخص کی انا کی خاطر اسمبلیاں توڑنا سمجھ سے باہر ہے۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں بہت اچھی الیکشن مہم چلائی۔
انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں پر الیکشن کمیشن کو خط لکھا، لیکن بات نہیں مانی گئی۔ خط اس لیے لکھا کہ کہیں کوئی یہ نہ کہے کہ ہم نے جیری مینڈنگ کی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جس طرح جماعت اسلامی جیتی، پتہ چلتا ہے انتخابات صاف شفاف ہوئے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جس کو حلقے کا پتہ نہیں تھا، وہ سو رہے تھے، صبح جیت گئے۔ کراچی سے شکست پر ایک شخص کی انا کو ٹھیس لگی ہے۔

Recent Posts

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان ہے۔ کاروبار…

8 mins ago

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

21 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

32 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

44 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

50 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

53 mins ago