پاکستان نے چینی کورونا ویکسین کے کلینکل ٹرائل سے ایک کروڑ ڈالر کمالیے

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان نے عالمی وباء کورونا وائرس سے بچاؤ کی چینی ویکسین کے کلینکل ٹرائل سے ایک کروڑ ڈالر کمالیے ، یہ بات قومی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل عامر اکرام نے بتائی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے چینی ویکسین کین سائنو کے فیز تھری کلینکل ٹرائل سے ایک کروڑ ڈالر کمائے ، اس کے علاوہ اس وقت دنیا کے کئی دیگر ممالک بھی اپنی ویکسین کے فیز تھری کا کلینکل ٹرائل پاکستان میں کرنا چاہتے ہیں ، تجربات ہونے سے پاکستان کو کروڑوں ڈالر کی آمدنی ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب کورونا وائرس کی بھارتی قسم ڈیلٹا پر قابو پانے کے لیے ویکسین کی تیسری خوراک لگانے پر بھی غور شروع کردیا گیا ، امریکی دواساز کمپنی فائزر اور جرمن بائیو ٹیکنالوجی کمپنی بائیو این ٹیک نے اعلان کیا کہ کورونا ویکسین کی تیسری خوراک کے لیے نگران اداروں سے اجازت لے رہے ہیں، کیوں ویکسین کے جاری ٹرائل سے حاصل ہونے والے ڈیٹا سے معلوم ہوا کہ وائرس کی ابتدائی قسم اور بعد میں افریقہ میں پائے جانے والے بیٹا ویرینٹ کے خلاف ویکسین کی تیسری خوراک سے اینٹی باڈیز کی سطح پہلی دو خوراکوں کے مقابلے میں پانچ سے دس گنا بڑھ جاتی ہے ، ویکسین کی تیسری خوراک تیزی سے پھیلنے والے ڈیلٹا ویرئینٹ کے خلاف بھی مؤثر ثابت ہوگی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ فائزر اور بائیو این ٹیک احتیاطاً ایسی ویکسین بھی تیار کر رہے ہیں جو بالخصوص ڈیلٹا ویرینٹ کے خلاف تحفظ فراہم کرے گی، اس مخصوص ویکسین کی پہلی کھیپ جرمنی کے شہر مینز میں قائم بائیو این ٹیک کے پلانٹ میں تیار کی جا رہی ہے، ویکسین لگوانے کے چھ ماہ تک شدید بیماریوں کے خلاف تحفظ فراہم ہوتا ہے، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ علامتی بیماریوں اور وائرس کی نئی نئی اقسام کے خلاف افادیت میں کمی واقع ہوتی جاتی ہے ، تیسری خوراک کی ضرورت کے حوالے سے متعلقہ حکام نے جائزہ لینا شروع کر دیا ۔

Recent Posts

کیا ہم اپنی بے عزتی کیلئے یہاں بیٹھے ہیں،چیف جسٹس پاکستان بنچ پر اعتراض اٹھانے والوں پر برہم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی…

17 mins ago

رمضان شوگر مل ریفرنس: حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور

لاہور (قدرت روزنامہ ) احتساب عدالت نے رمضان شوگر مل ریفرنس میں سابق وزیر اعلیٰ…

28 mins ago

تھر کے کوئلے نے پاکستان کی قسمت بدلنا شروع کردی ہے، سید مراد علی شاہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تھر کے…

30 mins ago

شادی کے وقت یا علیحدگی سے قبل بیوی کو دیے گئے تحائف واپس نہیں لیے جاسکتے: عدالتی فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ شادی کے وقت یاعلحیدگی سے قبل بیوی…

39 mins ago

پارٹی اختلافات، عمران خان نے دونوں گروپوں کو ملاقات کیلئے بلا لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں مبینہ اختلافات پر بانی…

43 mins ago

لاہور ہائیکورٹ کا پولیس کو شہباز گل کے بھائی کی بازیابی یقینی بنانے کا حکم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو شہباز گل کے بھائی کی بازیابی یقینی…

47 mins ago