پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلی خیبرپختونخوا نے صوبائی اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس گورنر کو بھیج دی . منگل کو وزیراعلی محمود خان نے تصدیق کی کہ ملکی مفاد میں خیبرپختونخوا اسمبلی توڑنے کا فیصلہ کیا ہے .
وزیراعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ عام انتخابات میں ملک میں دو تہائی اکثریت سے حکومت قائم کریں گے . محمود خان نے کہا کہ 48 گھنٹوں میں دستخط نہ کرنے کی صورت میں اسمبلی از خود ٹوٹ جائے گی . قبل ازیں کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم تو 23 دسمبر کو اسمبلی تحلیل کررہے تھے، ہمیں تو عمران خان نے روکا .
. .