دھرنے ہنگامے کی سیاست سے کراچی کی خدمت نہیں ہو گی،مرتضیٰ وہاب


کراچی (قدرت روزنامہ)موجودہ صورتحال اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے الزامات پر ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کو ایسے فرد کی ضرورت ہے جو اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلے۔ایک بیان میں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ دھرنے ہنگامے کی سیاست سے کراچی کی خدمت نہیں ہو گی، جماعت اسلامی قیادت کو مشورہ ہے کہ وہ مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے الزامات اور تقسیم کی سیاست سمجھ سے بالاتر ہے۔سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئیں مل کر کراچی کی تعمیر کے بےنظیر ویژن کا حصہ بنیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روزامیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت کے لیے تیار ہیں، کراچی کا میئر جماعت اسلامی کا ہوگا۔
سراج الحق نے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی جماعت اسلامی کو کراچی کی نمبر ون پارٹی تسلیم کرے، پیپلز پارٹی جب تک جماعت اسلامی کو نمبر ون نہیں مانتی بات چیت نہیں ہوگی۔سراج الحق نے کہا تھا کہ دھاندلی کے خلاف ملک گیر احتجاج کریں گے، جماعت کا مکمل مینڈیٹ واپس دیا جائے۔
کراچی میں جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات کے حتمی نتائج میں رد و بدل کے خلاف سراپا احتجاج ہے، سائٹ میٹروول میں ڈی سی ویسٹ کے دفتر کے سامنے جماعت اسلامی نے احتجاج ریکارڈ کرایا۔جماعت اسلامی کا احتجاجی دھرنا 8 گھنٹے سے زائد تک جاری رہا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ضلع غربی کی چھ اور ضلع کورنگی کی ایک یو سی کی سیٹ پر ہمارے امیدواروں کے نتائج میں مبینہ رد و بدل کی گئی۔

Recent Posts

وزیراعظم کا بشکیک میں پاکستانی سفیر کوفون، طلبا کو مکمل مدد فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن علی زیغم…

2 mins ago

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی…

2 mins ago

پاکستان کی آئی سی ٹی برآمدی ترسیلات میں 31 کروڑ ڈالرز کا تاریخی اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ کا کہناہے کہ آئی سی ٹی…

14 mins ago

زرتاج گل کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال، طارق بشیر چیمہ کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زرتاج گل کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر پاکستان مسلم لیگ…

15 mins ago

وزیراعلیٰ بلوچستان نے ماہرہ خان سے کس بات پر معافی مانگی؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاکستان لٹریچر فیسٹیول ( پی…

30 mins ago

بلوچستان کے ضلع کیچ میں ڈینگی وبا پھیلنے سے 14 افراد جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں ڈینگی وبا پھیلنے سے…

38 mins ago