عہدہ سنبھالا تو عمران خان،وزیراعلیٰ سمیت کسی نے مبارکباد نہیں دی

پشاور (قدرت روزنامہ) گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کاکہنا ہے کہ عہدہ سنبھالا تو عمران خان،وزیراعلیٰ سمیت کسی نے مبارکباد نہیں دی . گورنر ہاوس میں وزیراعلیٰ ہیلی پیڈ استعمال کرتے ہیں مگر مجھے مبارکباد نہیں دیتے .

انہوں نے کہا کہ کے پی کے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر دئیے،دستخط نہ کرتے تب بھی اسمبلی تحلیل ہو جاتی .
بطور گورنر خیبرپختونخوا میں نے سمری پر دستخط کرکے آئینی مرحلے کو مکمل کیا،مشاورت کے بعد کسی ایک نام پر متفق ہو جانا چاہئیے . انہوں نے کہا کہ ملک سیاسی عدم استحکام سے ہر طبقہ اور ہر شعبہ متاثر ہو رہا ہے . گزشتہ روز اسٹاک ایکسچینج نیچے آگیا تھا . پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی سے کہتا ہوں ملک کے لیے مثبت کردار ادا کریں .
گورنر کے پی کے نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ عہدہ سنبھالنے پر عمران خان،وزیراعلیٰ سمیت کسی نے مبارکباد نہیں دی .

گورنر ہاوس میں وزیراعلیٰ ہیلی پیڈ استعمال کرتے ہیں مگر مجھے مبارکباد نہیں دیتے . خیال رہے کہ خیبر پختو نخوا اسمبلی تحلیل کر دی گئی،گورنر خیبر پختو نخوا نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں . گورنر کے دستخط کے بعد کے پی اسمبلی تحلیل ہو گئی،گورنر کی جانب سے دستخط کے بعد خیبرپختونخوا کابینہ بھی تحلیل ہو گئی،گزشتہ روز گورنر کو وزیراعلیٰ کی جانب سے اسمبلی تحلیل کی سمری موصول ہوئی تھی .
گورنر غلام علی کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ کے تقرر تک محمود خان روز مرہ کے امور نمٹاتے رہیں گے جبکہ قائد ایوان اور اپوزیشن لیڈر 3 دن میں نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کے لیے نام فائنل کریں . یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلی نے کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر کو بھیجی تھی . انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملکی مفاد میں اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا،دو تہائی اکثریت سے اسمبلی میں واپس آئیں گے .

. .

متعلقہ خبریں