کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیرسعید غنی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے ساتھ مئیر پرفارمولا طے کرنے کے لیے تیارہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی سے ترجیحی بنیاد پر بات کرنے کو تیار ہیں۔جماعت کو توقع سے زیادہ نشستیں ملی ہیں اور وہ صفر سے 100 پرچلی گئی ہے۔
سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ جہاں جماعت ہار جاتی ہے وہاں شور شرابہ کیا جاتا ہے۔ شہر کی صورتحال کو خراب نہ کیا جائے ۔حافظ نعیم کا میرے بھائی سے متعلق دیا گیا بیان غلط ہے۔ میرا بھائی دوبارہ گنتی میں نہیں جیتا بلکہ وہ ایک یوسی سے ہارا تھا ایک سے جیتا ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ جماعت ٹی وی پر بیٹھ کر مئیر نہ مانگے۔جماعت کیساتھ میئر پر فارمولا طے کرنے کیلئے تیار ہیں۔ حیرت ہے کہ جماعت کیسے جیت گئی۔ یہ ہمارے علاقے تھے اور ہمارے ایم این اے اور ایم پی اے منتخب ہوتے رہے ہیں۔
بیجنگ (قدرت روزنامہ) چین میں اہلیہ سے طلاق پر دلبرداشتہ شخص نے گاڑی شہریوں پر…
کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ…
کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ویمن پولیس سٹیشن میں مبینہ طور پر دو خواتین…
لاہور(قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عوام کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سموگ کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سموگ اور دھند کے باعث موٹر وے ایم 4 کو پنڈی…