اگرآپ کاواٹس ایپ اکائونٹ بندہوگیاہے اورآپ اسے بحال کرناچاہتے ہیں تویہ خبرآپ کے لیے ہے

سلیکان و یلی(قدرت روزنامہ) واٹس ایپ اپنے استعمال کنندگان کے لیے گوگل پلے بی ٹا پروگرام کے تحت ایک اور نئے فیچر پر کام کررہا ہے۔ اگر آپ واٹس ایپ کی خدمات کو درست طریقے سے استعمال کر رہے ہیں تو اس میں کوئی حرج نہیں لیکن بہت سے استعمال کنندگان مختلف وجوہات کی بنا پر واٹس ایپ پر پابندی کا سامنا کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر اگر علم میں لائے بنا آپ کو کسی ایسے گروپ میں شامل کردیا جائے جہاں واٹس ایپ کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی جارہی ہوں تو آپ بھی پابندی کا سامنا کر سکتے ہیں۔ تاہم اب
اس نئے فیچر کے تحت آپ پابندی کے خلاف نظر ثانی کی درخواست کرسکتے ہیں۔ 1 ماہ قبل واٹس ایپ نے iOS کے لیے ایپلی کیشن میں ایک نئے ٹول ’ بین ریویو‘ پر کام کا آغاز کیا تھا۔ بین ریویو کی مدد سے ایسے استعمال کنندگان جن کا اکاؤنٹ کسی وجہ سے بند ہوگیا ہے تو وہ ایپلی کیشن سے براہ راست واٹس ایپ کونظرثانی رپورٹ بھیجنے کا اہل بناتا ہے۔ استعمال کنندہ اس رپورٹ میں بین ہونے سے قبل کی ڈسکرپشن اور دیگر تفصیلات بھی شامل کرسکتا ہے۔آنے والی اپ ڈیٹ میں یہ فیچر آپ کے واٹس ایپ میں شامل ہوجائے گا اور آپ اپنی صورت حال کے مطابق نظر ثانی کی درخواست دے سکیں گے۔ واٹس ایپ سپورٹ آپ کے اکاؤنٹ پر ہونے والی سرگرمیوں کا جائز لیتے ہوئے آپ کی درخواست پر نظر ثانی کرے گی۔اگر سسٹم نے آپ کے اکاؤنٹ پر غلطی سے پابندی عائد کی ہے تو نظر ثانی مکمل ہونے کے بعد استعمال کنددہ اپنے اکاؤنٹ کو دوبارہ بحال کرسکیں گے، لیکن اگر آپ نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی ہوگی تو پھر آپ کے اکاؤنٹ پر پابندی برقرار رہے گی۔خوشی کی بات یہ ہےکہ واٹس ایپ بی ٹا نے اس فیچر کو اینڈروئیڈ صارفین کے لیے بھی متعارف کرانے پر کام کا آغاز کردیا ہے اور مستقبل کی اپ ڈیٹ میں اینڈروئیڈ پر واٹس ایپ استعمال کرنے والے اس نئے فیچر کو استعمال کرسکیں گے۔استعمال کنندگان کے لیے یہ فیچر کب دستیاب ہوگا اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے تاہم یہ فیچر ابھی واٹس ایپ بی ٹا کے تحت تکمیل کے مراحل میں ہے اور مستقبل میں آںے والی اپ ڈیٹ میں شامل ہوگا۔

Recent Posts

علی امین گنڈاپور کہاں ہیں ؟ شام تک پتہ چل جائے گا، خالد مقبول کا دعویٰ

مصنوعی قیادت جب بھی لانے کی کوشش کی گئی اس کے نتاٸج اچھے نہیں رہے،…

1 hour ago

کراچی اور پورٹ قاسم میں روکے گئے کنٹینرز سے مصنوعات کی منظم چوری کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ نے کراچی اور پورٹ قاسم بندرگاہ سے روکے گئے…

2 hours ago

تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی رہائی کیلیے 24 گھنٹے کا وقت دے دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی رہائی کے لیے حکومت…

2 hours ago

کل کا دن دراصل 9 مئی ٹو تھا، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب کی سینیئرصوباٸی وزیرمریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کل کا دن در…

2 hours ago

وزیراعلی کے پی کی قیادت میں اسلام آباد پر دھاوا بولا گیا، آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی پولیس اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ…

3 hours ago

کےپی حکومت نے میڈیا پر جاری کردہ وزیراعلی گنڈاپور کی تصویر کو جعلی قرار دے دیا

پشاور(قدرت روزنامہ) میڈیا پر جاری کردہ وزیراعلی گنڈاپور کی خیبر پختون خوا ہاؤس سے باہر…

3 hours ago