عدم اعتماد کی تلوار شہباز شریف پر لٹک رہی ہے،شیخ رشید

مانچسٹر (قدرت روزنامہ)سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی تلوار شہباز شریف پر لٹک رہی ہے . انہیں مارچ اپریل سے پہلے الیکشن کا شیڈول دینا ہو گا،ان کو ووٹ نہیں پڑنے تاہم سڑکوں پر ٹھکائی ہونی ہے .

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق شیخ رشید نے مانچسٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 35 استعفے منظور کرنا بھی ان کے گلے پڑے گا،اچھے خاصے پرندے ن لیگ سے اڑان بھرنے کیلئے تیار ہیں .
آگے کھائی اور پیچھے گڑھا،پی ڈی ایم کی 13 جماعتیں دفن ہو چکی ہیں . شیخ رشید نے اپنے ایک اور بیان میں کہا کہ عمران خان نے اسمبلیوں میں جانے کا نام لیا تو ان کے چھکے چھوٹ گئے اور حکومت نے 35 ممبروں کا استعفٰی الیکشن کمیشن سے منظور کرا کے خود کو مزید گندہ اور پراگندہ بنا دیا ہے،حکمران جو مرضی چال چل لیں حالات کی سنگینی ایسی ہے کہ الیکشن کے سوا کوئی چارہ نہیں .
حکمرانوں کی نام نہاد جمہوریت بے نقاب ہو گئی ہے،جو اسپیکر کہتا تھا کہ میں ایک ایک کا استعفٰی منظور کروں گا اس نے 35 استعفے منظور کر کے ن لیگ کی خوفزدہ قیادت کو بے نقاب کر دیا ہے . انکا کہنا تھا کہ جس طرح ملک تباہی کی طرف جارہا ہے،اگر بروقت قدم نہ اٹھایا تو یہ ملک بدنظمی اور معاشی تباہی کی طرف چلا جائے گا . یاد رہے کہ تحریک انصاف کے 34 اور شیخ رشید کا قومی اسمبلی سے استعفٰی منظور کر لیا گیا،، جس کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے ارکان کو ڈی نوٹیفائی بھی کر دیا .
مراد سعید، عمرایوب، اسد قیصر، پرویزخٹک، عمران خٹک، شہریارآفریدی، علی امین گنڈاپور اور نورالحق قادری کو ڈی نوٹیفائی کیا گیا، اس کے علاوہ علی نوازاعوان، اسدعمر، راجہ خرم نواز، صداقت علی خان، غلام سرور، شیخ رشید احمد، شیخ راشد شفیق، منصور حیات خان، فواد چودھری بھی ڈی نوٹیفائی ہوچکے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں