کراچی میں گزشتہ رات سے ورکرز کے گھروں پر چھاپے پڑ رہے ہیں، علی زیدی


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی زیدی کا کہنا ہے کہ کراچی میں گزشتہ رات سے ورکرز کے گھروں پر چھاپے پڑ رہے ہیں، بلدیاتی حکومت میں آگے کیا کرنا ہے بعد میں بتائیں گے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں دنیا نے تماشہ دیکھا، بہت سی یو سیز میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی، بلدیاتی انتخاب میں خاص طور پر پی ٹی آئی کو ٹارگٹ کیا گیا۔
علی زیدی نے کہا کہ پولیس پیپلز پارٹی کے گھر کی لونڈی بنی ہوئی ہے، پولیس کو ہدایت ہے کہ پی ٹی آئی کو جیتنے نا دیں، حیدرآباد میں ہم 2 ٹاؤن بڑے مارجن سے جیتے، میہڑ میں 14 میں سے 9 یو سیز پی ٹی آئی جیتی، میہڑ میں پوزیشن ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، وہاں بھی پیپلز پارٹی نے دھاندلی کی، دادو میں ہزاروں لوگ سڑک بلاک کرکے نتائج مانگ رہے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ زرداری سمجھتے ہیں کہ کوئی انہیں پوچھے گا نہیں، کراچی کو پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے تباہ کیا۔

Recent Posts

خاتون نے 6 سال تک بستر پر پڑے شوہر کی دل سے دیکھ بھال کی، مگر پھر کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…

44 mins ago

فوجی سربراہان کی مدت ملازمت میں اضافہ کس تاریخ سے ہوگا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…

51 mins ago

کینیڈا اور ہندوستان کے درمیان برف نہ پگھل سکی، بھارت ’سائبر تھریٹ‘ کی فہرست میں شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…

1 hour ago

خیبر پختونخوا کابینہ ارکان کی مراعات میں ہوش ربا اضافہ

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…

1 hour ago

وینا ملک کے لیے بھارتی فلموں، شادی کی آفرز کی بھرمار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…

1 hour ago

ہمت کارڈ: اب کون سے مسافر میٹرو، اورنج لائن میں مفت سفر کے مزے لے سکیں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…

1 hour ago